تازہ ترین

پیر، 3 فروری، 2020

گنا بھگتان نہ ہونے پر 15 فروری سے بھوک ہڑتال کی دی وارننگ۔ چاندپور مل پر راشٹریہ کسان مزدور سنگھٹن کا زبردست دھرنا و مظاہرہ، کسانوں کی بڑی فوج دیکھ بوکھلایا مل انتظامیہ، کہا کہ 10 فروری سے ہوگا گنا کا بھگتان

چاندپور/محمد شاہد(یواین اے نیوز 3فروری2020)راشٹر یہ کسان مزدور سنگٹھن کے بینر تلے چاند پور شوگر مل میں کسانوں سے خریدے گئے گنے و دیگر مسائل کے حل کی مانگ کو لے کر چاند پور شوگر مل میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ بڑی تعداد میں کسانوں نے مل احاطہ میں پہنچنے سے مل انتظامیہ میں کھلبلی سی مچ گئی۔ فورا ہی پولیس کو بلا لیا گیا، لیکن کسانوں نے بڑی ہی ادب و احترام کے دائرے میں اپنے بات مل انتظامیہ کے سامنے رکھی، کسانوں کی بڑی تعداد شوگر مل احاطہ میں پہنچنے اور ان کے ذریعے مل میں تالہ بندی کرنے کے اعلان پر دھرنا شروع کر دیا۔ اطلاع ملنے پر ضلع گنا آفیسر یسپال سنگھ چاند پور شوگر مل پہنچے،اور انہوں نے کسانوں کو لاکھ سمجھانا چاہا مگر کسا ن نہیں مانے۔ ایس ڈی ایم چاندپور گھنشیام ورمانے کسانوں کو خاموش کرتے ہوئے اپنی جانب سے کہا کہ وہ مل انتظامیہ سے بات کر چکے ہیں،ان کے پاس جلدی ہی بارہ کروڑ روپے آنے والا ہے۔

 اور یہ فروری ماہ میں آپ کا بھگتان کرنا شروع کردیں گے، راشٹریہ کسان مزدور سنگھٹن کے ضلع صدر ونود کمار بٹو نے کہا کہ مل مالک ہمیشہ ہی جھوٹ بولتے آئے ہیں، ہمیں ان پر قطعی یقین نہیں ہے۔کسان لیڈر وپن چودھری نے کہا کہ سرکار کی کسان مخالف پالیسی کا ہی یہ نتیجہ ہے کہ مل مالک کسانوں کے گنے کی ادائیگی نہیں کر رہے ہیں۔جس پر مل جی ایم پروین سنگھ نے کہا کہ ہماری کچھ پریشانی ہے، سی بی آئی جانچ مل پر بیٹھی ہوئی ہے، ہم کوسرکار سے کوئی سوفٹ لون ہی نہیں ہوا، اور ہمیں ہمارے مل کی چینی بھی کم بیچنے کی اجازت ہے،ہمارے مل میں پچھلے سیزن کی ہزاروں کوئنٹل چینی مل میں موجود ہے۔

 اگر سرکار ہمیں مل کی چینی بیچنے کی کھلی اجازت دے تو ہم کسانوں کے گنے کی ادائیگی وقت پر کریں۔ ادھر گاوں برال کی ایک خاتون کسان نے ایس ڈی ایم کے سامنے بجلی محکمہ کی لاپرواہی کے سبب اس کے خاندان کو ہو رہی پریشانی اور محکمہ کے ذریعے بل جمع ہونے کے بعد بھی پولیس میں رپورٹ لکھانے کے بعد پولیس کے ذریعے کیے جا رہے اس کے خاندان کے ساتھ استحصال کی داستان سنائی،جس پر ایس ڈی ایم نے کوتوالی تھانہ انچارج لوسر وہی سے اس معاملے کو دیکھ کر غیر ضروری طور سے کسی کو جی پریشان نہیں کرنے کی بات کہی۔ کسانوں نے ایس ڈی ایم کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا اور مظاہرہ ختم کر دیا اس موقع پر عتیق احمد انیس احمد گوندسمیت کافی تعداد میں کسان موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad