تازہ ترین

جمعہ، 14 فروری، 2020

وزیر اعظم مودی کے گجرات میں 68 طالبات کے کپڑے اتار کر ہوئی جانچ! لوگوں میں ناراضگی۔

گجرات(یواین اے نیوز14فروری2020)پی ایم مودی کے گجرات میں واقع بھُج علاقے میں ایک حیران کرنے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں ’شری سہجانند گرلس انسٹی ٹیوٹ‘ کی پرنسپل نے یہ جاننے کے لیے کہ سینیٹری پیڈ کس نے پھینکا، 68 طالبات کے کپڑے اتار کر ان کی جانچ کی۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔اے این آئی خبر کے مطابق شری سجا نند گرلس انسٹی ٹیوٹ میں کسی کا سینٹری پیڈ ملا جس سے وہاں کی پرنسپل ناراض ہوکر 68 طالبات کو ننگا کرکے سب کی جانچ کی،جس کے بعد وہاں پڑھنے والی طالبات کے گارجین کافی ناراض ہیں۔ ابھی تک پرنسپل کی طرف سے کوئی صفائی پیش نہیں کی گئی ہے۔

لڑکیوں سے معافی نامہ بھی لکھوایا گیا۔
ایک طالب علم نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ طلبا کو پیڈ پھینکنے کے لئے معافی نامے کے خط بھی لکھوائے گئے۔جب کہ آپریٹرز نے دعوی کیا ہے کہ طالبات خود معذرت خواہ خط لکھنے پر راضی ہوگئیں،پرنسپل کے چیمبر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ تمام طلبا کو منگل کی صبح 11 اور 12 بجے کے درمیان ہال میں بلایا گیا تھا۔ اس کے بعد ، ایک ایک کرکے طالبات کو ملزم کی طرح چیمبر میں بلایا گیا۔ اسکول انتظامیہ کی اس کارروائی کو سی سی ٹی وی کیمروں میں قید کرلیا گیا ہے۔

پرنسپل چھٹی پر چلی گئیں۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق منگل کے اس واقعہ کے بعد طالبات میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔ پرنسپل ریٹا بین تنازعہ بڑھنے کے بعد چھٹی پر چلی گئیں۔ صرف یہی نہیں ، انہوں نے فون اٹھانا بھی بند کردیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad