تازہ ترین

منگل، 11 فروری، 2020

بھدوہی سے بھاجپا کے ایک اور ایم ایل اے رویندر ناتھ ترپاٹھی پر عصمت دری کا لگا الزام!

بھدوہی(یواین اے نیوز 11فروری2020) اتر پردیش کےبھدوہی ضلع میں پیر کو وارانسی کی رہنے والی ایک خاتون نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)ایم ایل اے روندر ناتھ ترپاٹھی اور ان کے بھتیجے سندیپ تیواری پر عصمت دری کا الزام لگاتے ہوئے ملزمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وارانسی کی رہنے والی خاتون نے پیر کو بھدوہی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رام بدن سنگھ کے دفتر پہنچی اور انہیں دیئے گئے اپنی تحریری شکایت میں بی جے پی رکن اسمبلی اور ان کے بھتیجے پرنگین الزامات عائد کئے۔وارانسی باشندہ انل کمار کی بیوی مہیما شرمانے کے مطابت وہ وارانسی سے اپنے مائیکے جارہی تھی۔ اسی ٹرین میں ایم ایل اے روندر ناتھ ترپاٹھی کے بھتیجے سندیپ تیواری سے ملاقات ہوئی ٹرین میں میں ہی بات چیت کے دوران سندیپ تیواری نے موبائل نمبر مانگا موبائل نمبر سے دونوں کی بات چیت ہوتی ہے۔ 

بات چیت میں سندیپ نے کہا کہ اس کی شادی نہیں ہوئی ہے اور وہ شادی کرنا چاہتاہے۔ خاتون کا الزام ہے کہ 8 اگست 2016 کو سندیپ تیواری نے فون کر اسے وارانسی کینٹ بلایا اور اسے ایک ہوٹل میں لے گیا اور شادی کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ منہ کالا کیا۔ پھر ستمبر 2016 میں سندیپ شادی کی بات کہہ کر اسے لے کر ممبئی چلا گیا۔ وہاں بھی اس نے ہوٹل میں اس کے ساتھ عصمت دری کی۔سال 2017 میں سندیپ اسے ممبئی سےبھدوہی لےکرواپس آگیا۔دونوں بھدوہی اسٹیشن سے سیدھے ایک ہوٹل پہنچے۔ خاتون کا الزام ہے کہ اس ہوٹل میں بھی تین دنوں تک اسے روکا گیا اور کئی بار اس کی عصمت دری کی گئی۔

 اس دوران سندیپ کے چچا دوپیندر ناتھ ترپاٹھی (بھدوہی اسمبلی) بھتیجہ سچن تیواری ،دیپک تیواری، منیش تیواری،چندر جھوشن تیواری، پرکاش تیواری ہوٹل میں آتے اور اس کے ساتھ اپنی خواہش پوری کرتے تھے۔ جب اس بات کی شکایت متاثرہ خاتون نے سندیپ تیواری سے کی تو اس نے منہ بند رکھنے کی دھمکی دی۔وہیں خاتون کے اس الزام پر رکن اسمبلی رویندر ناتھ ترپاٹھی نے کہا کہ انہیں ایک سازش کے تحت پھنسایا جارہا ہے۔ انہوں نے کافی مافیاؤں کی مخالفت کی تھی اسی لئے ان کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔رکن اسمبلی کے مطابق وہ الزام لگانے والی خاتون کو جانتے بھی نہیں، سپرٹینڈنٹ آف پولیس نے ایڈیشنل سپرٹینڈنٹ آف پولیس کو پورے معاملے کی جانچ کی ذمہ داری سونپی ہے،چارج شیٹ کے بعد آگے کی کاروائی کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad