تازہ ترین

ہفتہ، 22 فروری، 2020

سسرال والوں نے شادی شدہ خاتون کو مار پیٹ کر گھر سے نکالا میکے میں موت

دھن گھٹا،سنت کبیر نگر،رپورٹ عقیل احمد(یواین اے نیوز22فروری2020)تھانہ دھن گھٹا حلقہ واقع موضع پرسہر کی ایک 25سالہ شادی شدہ خاتون کو  ایک طرف جہاں سسرال والوں نے گزشتہ 10روز قبل بری طرح مارپیٹ کر گھر سے زخمی حالت میں بھگادیا تھا وہی علاج کے دوران آج قریب 10بجے خاتون دو معصوم بچوں کو اپنے پیچھے چھوڑ کر موت کے گھاٹ اتر گئ خبروں کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ کے موضع پرسہر سجن لال ولد چھنکان نے اپنی بیٹی کرن کی شادی دوسال قبل سوچیت چند ولد سورج کے ہمراہ 4سال قبل ہوئی تھی سجن لال نے تھانے پر دی گئی تحریر میں کہا ہے کہ میری بیٹی کرن کو سسرال والے زہنی اذیت کے ساتھ برابر مارا پیٹا کرتے تھے مارنے پیٹنے کو لیکر کئی بار پنچایت بھی ہوئی لیکن سسرال والے مارنے پیٹنے سے باز نہیں آتے تھے۔

 تحریر میں سجن لال نے آگے کہا ہے کہ دس روز قبل میری بیٹی کرن کو پھر ایک بار سسرال والوں نے جم کر مارا پیٹا جس سے کرن کے سر میں شدید زخم ہوگیا تھا سسرال والوں نے بیٹی کرن کا علاج کرائے بغیر  گھر سے بھگادیا تھا زخمی حالت میں اپنے میکے پرسہر آئی علاج کے لئے ابتدائی صحت مرکز ملولی پر لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں نے حالت نازک دیکھتے ہوئے ضلع اسپتال کے لئے ریفر کردیا تھا جہا راستہ میں لے جاتے وقت 25سالہ کرن کی موت ہوگئی اطلاع پر پہونچی دھن گھٹا پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے متوفیہ کی دو بیٹی شیتل 3 برس اور مسکان 1برس کی بتائی جاتی ہیں اس سلسلہ میں تھانہ انچارج دھن گھٹا اکھیلا نند اپادھیائے نے بتایا کہ تحریر کے مطابق مقدمہ درج کر چانچ کرائی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad