تازہ ترین

اتوار، 2 فروری، 2020

مولانا کمال الدین صاحب مرحوم مانی کلاں جونپور کی اہلیہ کا آج انتقال ہوگیا۔

 جونپور مانی کلاں ۔ اسماعیل عمران  .(یو این اے نیوز 2فروری 2020)محترم قارئین کرام:آپ سبھی کو نہایت ہی افسوس اوردکھ کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہے کی قصبہ مانیکلاں ضلع جونپور کے حضرت  مولانا محمد کمال الدین صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی اہلیہ کا آج 8 بجے صبح میں ا نتقال  ہوگیا  انا للہ وانا الیہ راجعون  یو این اے نیوز نے  مرحومہ کے جب اہل خانہ سے فون پر بات کی تو پتہ چلا مرحومہ گزشتہ کئی مہینوں سے بیمار چل رہیں تھیں ۔

مرحومہ اپنے شوہر کی طرح  نیک اور صالحہ تھیں  .بحمداللہ  مرحومہ ہر وقت ذکر واذکار میں مشغول رہتی تھیں  پسماندگان میں تین بچیاں اور تین لڑکے ہیں  .آپ سبھی قارئین کرام سے درخواست ہے کہ مرحومہ  کے  لئے دعا فرمائیں کہ اللہ تعالی انکو  جنت میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے اورانکے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے .آمین. اطلاع کے مطابق آج ظہر بعد 2بجے دن میں  گاؤں ہی کے قبرستان میں تدفین ہوگی .

واضح رہے آج سے تقریبا چار سال قبل 17اپریل 2016 کو اتوار کے روز صبح 8 انکے شوہر نیک صفت انسان حضرت مولانا کمال الدین صاحب کا بھی کئی دنوں کی علالت کے بعد انتقال ہوگیا تھا اج چار سال کے بعد وہ بھی اپنے مالک حقیقی سے ٹھیک صبح  8بجے کے قریب  اتوار کے روز جا ملیں ۔اللہ تعالی مرحومہ کی قبر کو نور سے بھر دے اور انھیں جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad