تازہ ترین

ہفتہ، 22 فروری، 2020

تمام مذاہب کا اتحاد بتا رہا ہے کہ تمام اقوام آئین کا تحفظ چاہتی ہیں۔محمد سلیم سابقہ ایم کا بیان

لدھیانہ شاہین باغ میں بٹھنڈہ حلقہ بھگتا سے شامل ہوئے قافلے۔ہزاروں افراد کا احتجاج 

لدھیانہ/مستقیم(یواین اے نیوز22فروری2020)شہر کی دانہ منڈی میں چل رہے شاہین باغ احتجاجی مظاہرے میں آج مایاپوری سے صدر محمد محمود، مکڑ کانی غیث پورہ سے پردھان محمد سراج، پیپل چوک سے محمد یونس سے بڑی تعداد میں خواتین شامل ہوئیں، آج کے احتجاجی مظاہرے میں سہارنپور سے ہمزہ مسعود، کوثر خاتون، تگوناتھ سانگھ، جسپال سنگھ شہزادہ، امرجیت سنگھ ہیپی، ارون سدھو، اور کلکتہ سے آئے سابقہ ایم پی اور سی پی آئی ایم پولٹ بیورو کے ممبر محمد سلیم، مولانا محمد لقمان مانوکے، نے بھی خطاب کیا، مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئیسابقہ ایم پی محمد سلیم نے کہا کہ شہر لدھیانہ میں قائم کئے گئے اس شاہین باغ میں ہم تمام مذاہب کے لوگوں کو دیکھ کر یہ بات علی العلان کہ سکتے ہیں کہ تمام مذاہب کا اتحاد بتا رہا ہے کہ سب لوگ آئے کا تحفظ چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سی اے اے اور این آر سی این پی آر نے مودی سرکار کی جانب سے بنائی گئی سازشوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

 ملک کی ایک سو تیس کروڑ عوام آج مرکز کی حکومت کی جانب حیرت سے دیکھ رہی ہے کہ غریبی ہٹاؤں کا نعرہ لگانے والے یہ کیا سیاسی کھیل کھیلنے لگے ہیں،محمد سلیم نے کہا کہ سی اے اے کو مذہب کی بنیاد پر بناتے ہوئے مودی جی یہ بھول گئے ہیں کہ دیش کے مسلمانوں نے 1947؁ ء میں محمد علی جناح کی بات ماننے سے انکار کرتے ہوئے تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ اپنے اسی وطن میں جینے مرنے کا فیصلہ لیا ہے،اس موقعہ پر حمزہ مسعود نے کہا کہ ملک کی عوام کے جذبات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا حکومت کو آخر عوام کی بات سننی ہوگی،پروفیسر ہردیال سنگھ نے کہا کہ سی اے اے اور این ۤری سی جیسے مدعوں پر سرکار عوام کے جذبات سے کھیلنے کی بجائے یہ کیوں نہیں بتاتی کہ آخر کب تمام دیش واسیوں کو نوکریاں ملینگی، سب کی تعلیم کا نظم کب ہوگا، انہوں نے کہا کہ دنیا کی اس سب سے بڑی جمہوریت کو شوچالیہ نہیں نوکریاں چاہئے۔

 قابل ذکر ہیکہ شیر اسلام حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی کی زیر سرپرستی چل رہے شاہین باغ میں شہر کے ساتھ ساتھ پنجاب کے مختلف علاقوں سے لوگوں کا آنا شروع ہو گیا ہے،آج بٹھنڈہ حلقہ بھگتا سے صدر بھاگ خان، ڈاکٹر سوما خان،۔۔۔بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے،آج کے مظاہرے میں مایاپوری ٹبہ روڑ سے بہت بڑی تعداد میں کومیں خواتین کا قافلہ بھی شامل ہوا، آج کے لنگر کا انتظام مایاپوری، مکڑ کالونی اور غیپ پورہ کی کمیٹیوں نے کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad