تازہ ترین

اتوار، 2 فروری، 2020

مسلم لڑکی سے شادی کرنے کےلئے چھوڑا اپنا مذہب۔پڑھا کلمہ شہادت،پھر جو کچھ ہوا ۔۔۔۔۔۔۔

نئی دہلی(یو این اے نیوز 2فروری 2020)تلنگانہ میں ایک ایسا معاملہ  منظرعام پر آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی محبت کی خاطر سب کچھ قربان کردیا  یہاں تک کہ اس نے اسلام قبول کرلیا۔ لیکن آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہوگی کہ اس کے بعد اس کے ساتھ کیا ہوا۔ تلنگانہ کے محمد عبد الحنین پانچ وقت کے نمازی  ہیں اور تقریبا  8 ماہ قبل یہ بوبلی بھاسکر ہوا کرتے تھے۔محمد عرف بوبلی کو ایک مسلمان خاتون سے عشق ہوگیا۔ اپنی محبت کو پانے کے لئے بوبلی نے عیسائی مذہب ترک کرکے  اسلام قبول کرلیا تاکہ وہ اپنی سچی محبت کو پاسکے  او ر اپنی محبوبہ سے شادی کر سکے۔

در اصل ۔جس محترمہ کی محبت میں محمد نے اسلام قبول کیا تھا اسکے والد کی پہلی شرط تھی اسلام مذہب قبول کرو ۔ جب  نوجوان بوبلی سے محمد بن گیا ، تو لڑکی نے اس سے پلا جھاڑ لیا ۔ آج محمد اپنی محبت کو پانے کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہا لیکن انھیں اپنی محبت سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔ صرف یہی نہیں ، لڑکی کے والد نے عاشق محمد کی کئی  بار پٹائی بھی کرائی ہےاب یہ اپنے پیا کو پانے کے لئے در در بھٹک رہا ہے اور ریاستی حقوق انسانی کمیشن کی چوکھٹ پر بھی جاچکے ہیں  محمد کہتے ہیں ، "اب لڑکی کا کنبہ شادی کرنے سے منع کر رہا ہے۔" میں نے لڑکی کے والد کے کہنے پر ہی اسلام قبول کیا ہوں ، لیکن اب وہ مجھے قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad