تازہ ترین

اتوار، 23 فروری، 2020

بھارت مودی کے فسطائی ایجنڈے اور نفرت کی آگ میں جل رہا ہے، فردوس عاشق

سیالکوٹ: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مودی کے فسطائی ایجنڈے اور نفرت کی آگ میں خود بھارت جل رہا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 23 فروری، یوم مزاحمت نسواں کشمیر اور مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کا سیاہ ترین دن ہے۔ بھارتی قابض افواج نے نہتی، بے گناہ اور بے یار و مدد گارخواتین کی اجتماعی بیحرمتی کی بھیانک مثال قائم کی۔ بہادر کشمیری خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے بھارتی ظلم وجبر کے خلاف مزاحمت کی عظیم تاریخ لکھی ہے۔
فوٹو :معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات پاکستان

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی ان بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے شوہروں کو آزادی کشمیر پر قربان کردیا۔ ان ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے لخت جگر وار دئیے، بھارتی ظلم کشمیریوں کے صبر و استقلال اور استقامت سے شکست کھا چکا ہے۔ 

کوئی جبر و استبداد انہیں حق خودارادیت کی منزل سے دور نہیں کر سکتا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مودی کے فسطائی ایجنڈے اور نفرت کی آگ میں خود بھارت جل رہا ہے۔ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کو روندا جارہا ہے۔بھارتی مرد وخواتین سڑکوں پر احتجاجاً موجود ہیں شاہین باغ کا احتجاج 60 ویں دن میں داخل ہوچکا ہے جہاں ہزاروں خواتین مودی کے کالے امتیازی قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad