تازہ ترین

منگل، 11 فروری، 2020

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا دیکھا اس بیماری دل نے آخر کام تمام کیا

ڈاکٹر محمد عمار خان

دہلی اسمبلی کا الیکشن بالاآخر عام آدمی پارٹی جیت گئی یہ الیکشن جس ماحول میں ہوا تاریخ ہند کا اب تک کا  سب سے مایوس کن ماحول تھا مرکز میں بیٹھی حکومت اپنے شباب پر ہے اور روز بروز نئے نئے قوانین سے عوام کو الجھنوں میں ڈال کر یہ بھول رہی ہے  کہ شاید وہی آخر ہے اس ملک میں وہی ہوگا جو ہم کہینگے اس الیکشن میں ہر وہ حربہ استعمال ہوا جسکو پچھلے ستر سالوں میں گناہ کے دائرہ میں رکھا جاتا تھا ہر وہ زبان استعمال کی گئی جو کبھی ہمارا دشمن بھی بولنے سے تھرتھراتا تھا سر عام ایک منتخب وزیر اعلی کو دھشت گرد کہا گیا اتفاقاً وہ وزیر اعلی بھی اسی ہندو مذہب سے تعلق رکھتا ہے جس ہندو مذہب کی یہ سیاست کرتے ہیں پچھلے ستر سالوں سے اب تک جتنے بھی الیکشن ہوِئےوہ سب بھارت کی سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے سے  لڑتی تھی مگر اس الیکشن میں یہ لڑائی انٹر نیشنل ہو گِئی اور لڑائی بھارت بنام پاکستان ہوگئی  اسی الیکشن اپنے ملک کے حکومت مخالف  احتجاج کرنے والے باشندوں کو غدار کا سارٹیفکٹ تقسیم کیا گیا اور انہیں اسٹیج سے گولی مارو کے فلک شگاف نعروں اس تحریک کو شروع کیا گیا۔

 با لا آخر انکی کو شش رنگ لاتی اور دہلی کے شاہین باغ اور جامعہ میں ان کے فالور گولی چلاکر اپنے آقا تک یہ پیغام دیتے ہیں کہ جناب آپ حکم کرو ہم حاضر ہیں اسی بد ترین ماحو ل میں ایک منتخب سانسد جی اپنے ہی ملک کے لوگوں کو یہ سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں ان احتجاجیوں سے دور ہو انکا  مکلمل بائکا ٹ کرو نہیں تو تمارے گھروں میں گھس کر تمہاری, کرینگے مانیی سانسد جی نے جو الفاظ استعمال کیے وہ ہم اپنے قلم پر لاکر قلم کو ناپاک نہیں کر سکتے خدا جانے کس زبان سے وہ الفاظ اداکیے ہونگے خیر جب کارگی کالج کی طلبہ کی چیخ وپکار سنائی دی تو سانسد جی کی وہ پریس کانفرنس یاد آگئی جو انہونے چند دنو ں پہلے دی تھی گارگی کا لج کا واقعہ ہندوستانی  سماج پر ایک مکروہ داغ لگا تی ہے کہ جس دیس میں بھارت ماتا درگا ماتا کالی مائی  کی پوجا ہوتی ہو  آج انہیں ماووں کی بیٹیوں کے سامنے ایسی.  فحش حرکت کی گئی کہ دنیائے انسانیت میں اسکی کو ئی نظیر نہیں ملتی مبارک باد کے قابل ہیں۔

 دہلی کے وہ لوگ  جنھون نے اس ماحول میں اپنے ہندوستان کی عظمت کو بچایا اسکی بھائی چارگی کو بچایا اور مرکز میں بیٹھی ہو ئی حکومت کو یہ پیغام دیا کہ ہندوستان آج بھی وہی جو دو سوسال پہلے تھا ہم اس ہندوستان کواسی طرح رکھینگے۔جسکا خواب شہید بھگت سنگھ رام پرساد بسمل اشفاق اللہ خان نے پھانسی کے پر چڑھتے ہوئے دیکھا تھا دہلی کی عوام آپ سے گزارش کرتی ہے آپ نفرت کے زہریلے قانون کو جلد از جلد ختم کیجئے نہیں تو تاش کے پتوں کی طرح آپ بکھر جائنگے یہ الیکشن اگر آپکے بنائے ہوئے قانون کی نظر سے دیکھا جائے تو ہندوستانی کی عوام آپکا ساتھ چھوڑ چکی ہے آپ نے دہلی الیکشن کو اس قانون کو صحیح ٹھرانے کے لئے اپنی پوری  فوج اتاردی پوری کیبنٹ اتاردی کئی صوبوں کے وزیر اعلی بھی اس الیکشن میں خاک چھانتے رہے مگر نتیجہ وہی نکلا جو ہندوستانی عوام چاہتی تھی ابھی وقت ہے ورنہ وہ عوام بھی آپ سے روٹھ جائیگی جنھونے نے آپ کو سات سیٹیں دیکر احسان عظیم کیا 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad