تازہ ترین

بدھ، 11 مارچ، 2020

حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے آفس میں تعزیتی نشست کا اہتمام

آنند نگر مہراج گنج/عبید الرحمن الحسینی(یواین اے نیوز11مارچ2020)گزشتہ روز ضلع مہراج گنج کی عظیم شخصیت، مشہور و معروف عالم دین عارف باللہ حضرت مولانا حفیظ اللہ صاحب قاسمی بانی مدرسہ اصلاح المسلمین مجہنا ملک کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔  ان کی نماز جنازہ مفتی مبارک حسین قاسمی استاذ دارالعلوم اسلامیہ بستی نے پڑھائی۔ضلع مہراج گنج ہی نہیں بلکہ پروانچل کے کونے کونے سے معتقدین و متوسلین،  مدارس کے ذمہ داروں کے علاوہ تمام سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

مولانا حفیظ اللہ قاسمی کے انتقال پر حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے آفس میں ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری حافظ شمس الہدی قاسمی جبکہ نظامت کے فرائض ٹرسٹ کے چیف سپروائزر حافظ عبید الرحمن نے انجام دیا۔اس موقع پر مفتی مقصود عالم قاسمی نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مرحوم ضلع مہراج گنج کی ایک عظیم شخصیت، علم وعمل کا پیکر، اور آفتاب ومہتاب کل گزشتہ غروب ہوگیا۔ جس کی روشنی سے پورا علاقہ مستفیض ہورہا تھا، اپنے علاقے میں عوام و خواص نے انھیں دل سے لگایا، اسی لئے جنازے کے وقت مسلمانوں کے علاوہ ہندوں اور سیاسی و سماجی لوگوں نے بھی مولانا کے غم میں ہاتھ جوڑ کر کھڑے تھے آپ کی سوگ میں اس افسوس میں کہ اس روشنی سے آج ہم محروم ہوگئے۔

مولانا حفیظ اللہ قاسمی کی پیدائش 1925 میں مرجاد پور گاوں میں ہوئی، انھوں نے انتہائی پرفتن ماحول میں  مدرسہ اصلاح المسلمین مجہنا ملک میں قائم کیا جو پوری امت کیلئے اصلاح کا ذریعہ بنا۔ اور جو مقصد تھا انبیاء کے بعثت کا دعوت، تعلیم، تزکیہ یہ تین بنیادی مقاصد ہیں انبیاء کے بعثت کا آپ نے ان تینوں کو دل سے لگائے رکھا۔آپ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاتاہے کہ آپ اس مدرسہ کے جہاں بانی رہے وہیں پوری زندگی ناظم بھی رہے۔ آپ نے اپنے زندگی کے مکمل 67 سال اس مدرسہ کے احاطہ میں گزارا، گزشتہ روز لاکھوں سوگواروں کے موجودگی میں انہیں نم آنکھوں کے ساتھ مدرسہ اصلاح المسلمین کے احاطہ میں سپردخاک کردیا گیا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad