تازہ ترین

پیر، 23 مارچ، 2020

کورونا وائرس کے چلتے این پی آر اور مردم شماری کا پہلا مرحلہ ہوسکتا ہے غیر معینہ مدت تک ملتوی

  نئی دہلی۔(یو این اے نیوز 23مارچ 2020)  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ، یکم اپریل سے شروع ہونے والی نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) اور مردم شماری -2021 کے پہلے  مرحلے کی  غیر معینہ مدت تک ملتوی ہونے کا امکان ہے۔  اس سلسلے میں باضابطہ حکم ایک یا دو دنوں میں جاری کیا جاسکتا ہے۔

 وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے کہا ، "اس معاملے پر حکومت میں اعلی سطح پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔"  پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ، یکم اپریل سے 30 ستمبر تک این پی آر کو اپ ڈیٹ کرنے اور مردم شماری کے لئے گھروں کی فہرست بنانے کے کام کو  پورا کرنا ہے۔گذشتہ ہفتے وزرات داخلہ نے کہا تھا کہ مردم شماری -2021 اور این پی آر کو اپ ڈیٹ کرنے کی تیاریاں عروج پر ہیں اور یہ کام  یکم اپریل سے شروع ہو گا۔  واضح رہے ملک  کہ متعدد ریاستی حکومتیں این پی آر کی مخالفت کر رہی ہیں اور اسمبلیوں نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے قراردادیں منظور کیئے ہیں  وہ ریاستیں جو این پی آر کی مخالفت کر رہی ہیں ان میں کیرالہ ، بنگال ، پنجاب ، راجستھان ، چھتیس گڑھ اور بہار کے نام شامل ہیں۔  تاہم ، بیشتر ریاستوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ مردم شماری کے لئے مکانات کی فہرست بنانے کے کاموں میں تعاون کرنے کو کہا ہے

 افسران کے مطابق ، اس کا باضابطہ اعلان ایک یا دو دنوں میں کیا جائے گا۔  نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے وزارت داخلہ کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت میں این پی آر اور مردم شماری 2021 کے حوالے سے اعلی سطح پر بات چیت کا دور جاری ہے اور کورونا وائرس کے اثر کی وجہ سے اس کام کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔


 این پی آر ، ہاؤس لسٹنگ اور مردم شماری 2021 کا کام یکم اپریل سے 30 ستمبر تک ہونا تھا۔  گذشتہ ہفتے وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ این پی آر اور مردم شماری کا کام شروع کرنے کی تیاری زوروں پر   ہے اور یہ یکم اپریل سے شروع ہوجائے گا۔

 یکم اپریل سے شروع ہونے والی مردم شماری اور این پی آر کے عمل پر فی الحال مرکزی حکومت روک لگا  سکتی ہے۔  بھارت میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے پیش نظر ، وزارت داخلہ کو خدشہ ہے کہ مردم شماری اور این پی آر میں بھی تاخیر ہوسکتی ہے۔  کورونا کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اس میں تاخیر ہونا یقینی ہے

واضح رہے مردم شماری اور این پی آر کا پہلا مرحلہ یکم اپریل سے شروع ہونا تھا اور ستمبر تک جاری رہنا تھا ، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوسکتی ہے۔  ریاستوں کو یکم اپریل سے مردم شماری کا کام شروع کرنا تھا ، لیکن موجودہ حالات میں یہ ممکن نہیں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad