تازہ ترین

منگل، 10 مارچ، 2020

مسلمان اور مصلحت

حمزہ اجمل جونپوری
آج یہ سننے کو ملا شاہین باغ میں ہولی کھیلی گئی ہے اس سے پہلے ویلنٹائین ڈے کا پلے کارڈ تھما کر بدنام کیا گیا تھا اب ہولی کھلا کے مصلحت کا پیغام دیا گیا۔کبھی آپ نے سنا کسی ہندو نے مصلحت کے نام پر مسلمانوں سے کندھا سے کندھا ملایا کسی اسلامی شعار کو اپنایا کسی نے قربانی کیا مسلمانوں کے ساتھ بیٹھ کر گوشت کھایا کوئی ایک خدا کے دربار میں سر جھکایا نہیں ہر گز نہیں۔بس مسلمان ہی واحد مصلحتی قوم ہے اس سے مصلحت کے نام پر کچھ بھی کرایا جا سکتا ہے چاہے وہ گوبر لگانا ہی کیوں نا ہو یا کسی ہندو کی چتا کو آگ دینا ہو سب کچھ کر ڈالیں گے لیکن ہندو کبھی ختنہ نہیں کرائے گا ہندو کبھی بھی بقرعید پر جانور کی قربانی نہیں کرے گا ہندو کبھی مسلمانوں کو دھوم دھام کے ساتھ کسی چیز کی مبارک باد نہیں دے گا وہ کبھی ایسا نہیں کرے گا کہ آپ موٹر سائکل سے جاو وہ آپ کو مصلحت کے نام پر ہولی نا پھینکے آپ منت بھی کرو گے وہ نہلا دے گا اپ رو گے وہ رحم نہیں کھائے گا۔

آپ سے وہ جئے شری ڑام بلوائے گا آپ مصلحت کے نام پر بولیں گے اور پھر کسی موڑ پر تمہاری لاش ملے گی
مصلحت تو یہ بھی ہے وہ بھی اللہ اکبر کا نعرہ لگائے لیکن وہ ایسا نہیں کرے گا کیوں کہ وہ اسے اپنے مذہب کے خلاف سمجھتا ہے وہ اپنے دین کو نہیں جھوڑ سکتا تو تم مصلحت کے نام پر اپنے دین سے کیوں بغاوت کر رہے کیوں خدا سے جنگ کر رہے کیوں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے انحراف کر رہے۔مسلمانوں تمہیں کیا ہو گیا ؟؟؟؟ تو تو ایسا نہیں تھا تو کہاں سے یہ مصلحت کا درس سیکھا ؟؟؟؟؟ مصلحت کا اسلام میں کوئی تصور نہیں اسلام امن کا درس دیتا ہے لیکن امن کی حالت میں آپ تو حالت جنگ میں ہو کر کفریہ کام کر رہے ایسے وقت میں حکومت سے امید لگائے بیٹھے ہو جب حکومت ہمارے خلاف ہیں حکمران ہمارے مخالف ہیں عدالت کے دروازے ہمارے لئے بند ہیں میڈیا کے کیمرے ہمارے لئے خراب ہو گئے ہماری آواز نہیں سنی جا رہی پھر کس سے امید لگائے بیٹھے ہو اللہ کے علاوہ کسی اور سے بھی امید لگانا خدا کی قسم شرک ہے ہم تو اتنے بغیرت نا تھے۔


ہم پروٹسٹ شروع کرتے ہیں اگر ہم اللہ کا نام لیں گے تو ایک دھرم کا پروٹسٹ ہو جائے گا۔اگر نام نہاد مسلمان ہولی کھیلے گا ہون کرے گا تو اسے مصلحت کا نام دے کر تمام مسلمانوں کے ماتھے بڑا سا "بیوقوف" لکھ دیا جاتا ہے اور مسلمان اسی میں مست ہو جاتے ہیں۔میں بری ہوں ایسے لوگوں سے میں ایسے احتجاج کا قائل نہیں میں ایسی مصلحت کو اپنے جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں میں ایسی ملک پرستی کو کوڑے دان میں ڈالتا ہوں میں ایسے مسلمانوں کی ہدایت کی دعا کرتا ہوں۔ایک بات یاد رکھنا مسلمانوں آپ لاکھ ثبوت دو لاکھ مرتبہ اعلان کرو پھر بھی گردن آپ کی کٹے گی خون آپ کا بہت گا عزت آپ کی جائے گی گھر برباد آپ کے ہوں گے بستیاں آپ کی ویران ہوں گی بزدلی کی تاریخ آپ کی رقم ہوگی ملزم بھی آپ ہوں گے مجرم بھی آپ ہوں گے گناہ گار بھی آپ ہوں گے دہشت گرد بھی آپ ہوں گے کسی بھی حملے کے ماسٹر مائنڈ آپ ہوں گے کسی بھی دھماکے کے ذمہ دار آپ ہوں گے لاکھ ثبوت دو گے سنا نہیں جائے گا لاکھ چلاو گے عدالت خاموش رہے گی لاکھ سوال کرو گے جواب نہیں ملے گا۔

شاہین باغ میں ملک بھر بھی بلکہ دنیا بھر کے مسلمان دعائیں کر رہے ہیں رو رہے ہیں گڑگڑا رہے ہیں سجدہ کر رہے ہیں تنہائی میں امن و سلامتی کی دعا مانگ رہے جماعت کے ساتھ مانگ رہے ہیں فردا فردا دعا مانگ رہے کیوں قبول نہیں ہو رہی دعا کیوں اللہ کوئی ایکشن نہیں لے رہا وجہ آپ کے اور ہم سب کے سامنے ہیں مصلحت کے نام پر ہم ایسے کفریہ کام کر جاتے ہیں ہمیں احساس نہیں ہوتا ہمیں ندامت نہیں ہوتی ہمیں شرمندگی بھی نہیں ہوتی توبہ کی توفیق بھی نہیں ملتی۔یاد رکھو ہندوستانیوں اور شاہین باغ والوں راتوں کو رو کر دعائیں مانگنا سب کچھ نہیں دن کے اجالوں میں بھی اسی کے آگے جھکنا ہے اسی کے احکام پر عمل کرنا غیر اسلامی شعائر سے بچنا ہے ہولی سے بچنا ہے دیوالی سے بچنا ہے وغیرہ وغیرہ جتنے بھی غیر اسلامی ہیں سب سے بچنا ہے۔

شاہین باغ تو ہمارے لئے باعث فخر تھا 
تو رفتہ رفتہ اپنا وقار کھو رہا ہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad