تازہ ترین

جمعرات، 19 مارچ، 2020

نئی آواز ایجو کیشنل اینڈ شوسل ویلفیئرسوسائٹی کے زیر اہتمام ایک شعری نشست کا انعقاد

سدھارتھ نگر(یواین اے نیوز 19مارچ2020)نئی آواز ایجو کیشنل اینڈ شوسل ویلفیئرسوسائٹی نوگڑھ سد ھارتھ نگر کے زیر اہتمام جاوید سرور صاحب کے دولت خانہ پر نئی روشنی میگزین کے ایڈیٹر سلمان کبیر نگری کی صدارت میں ایک شعری نشست کا انعقاد کیا گیا ہے ۔اور نظامت معروف شاعر ڈاکٹر جاوید کمال نے انجام دی ،سلمان کبیر نگری نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اردو زبان کی پیدائش اور نشوونما سے مطابق ماہرین کے متضاد نظرئے ملتے ہیں۔

دراصل اردوزبان کی تاریخ ہندوستان کے ہزار سالہ دور کی تاریخ ہے ، اس کا اثر کم وبیش یہاںکی ہر زبان اور ادب پرپڑا ، ملک کی سیاسی وسماجی صورت حال میں اس اردو زبان کو بلندی تک پہونچا دیا ، جس کو آج اردو زبان کہا جاتا ہے ، یہ زبا ن حالات کے ساتھ مختلف نشیب وفراز سے دو چار ہوئی اور آج اپنی ترقی یافتہ شکل میں پڑھی لکھی اور بولی جاتی ہے ۔
پسندیدہ اشعار قارئین کی نظر ہے۔

نبی کے زہدو تقوی کی وراثت کے ہیں جو وارث ۔۔نہیں رکھتے تعلق دنیاداری کے فسانے سے
جاوید سرور
آنکھیں دکھارہے ہیں جفا کار کیا کریں ۔۔ٹوٹے ہیں اتحاد کے اوزار کیا کریں
مونس فیضی
نام لکھتا ہے مرا اور مٹا دیتا ہے ۔۔میرے مالک مجھے یہ کیسی سزا دیتا ہے
جیند بستوی
بنے گا تخت نیا رنگ تاج بدلے گا ۔۔ مجھے یقین ہے یہ سامراج بدلے گا
ریاض قاصد
اہل جنوں سے کر کے جنوں خیز گفتگو ۔۔اہل خرد کے ہوش اڑاتا رہا ہوں میں
شاداب شبیری
اس دور کشاکش میں محبت نہ ڈھونڈھئے ۔۔ مطلب کے ہیں سب یار سخاوت نہ ڈھونڈھئے
ڈاکٹر جاوید کمال
آخیر میں جاوید سرور نے تمام مہمان وشعراءکا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا ہماری تنظیم کے تحت ماہانہ شعری نشست کا انعقاد کیا جاتا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad