تازہ ترین

اتوار، 15 مارچ، 2020

سابق رکن مجلس شوری دارالعلوم دیوبند مولانا سعید صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی اہلیہ سپردخاک

سلطان پور(یو این اے نیوز 15مارچ 2020)سابق رکن مجلس شوری دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا سعید صاحب رحمۃ اللہ علیہ کھنڈورا سلطانپوری  کی اہلیہ 14مارچ کو بعد نماز مغرب 6بجکر 45منٹ پر اپنے مالک حقیقی سے جا ملیں۔مرحومہ کے انتقال کی خبر انکے بڑے صاحبزادے جناب فرید صاحب نے بذریعہ وہٹساپ یو این اے نیوز کے نمائندہ کو دی ،مرحومہ کی نماز جنازہ اتوار کے روز گیارہ بجے دن میں اداکی گئی۔نماز جنازہ مدرسہ  دعوت الحق دوست پور سلطان پور کے استاذ حضرت مولانا عبد السلام صاحب نے پڑھائی ،مرحومہ گزشتہ کئی مہینوں سے زیادہ بیمار چل رہی تھیں آخر کار سنیچر کے روز بعد نماز مغرب 95 سال کی عمر میں اس فانی دنیا کو الوداع کہہ گئی۔

واضح رہے مرحومہ کے شوہر حضرت مولانا سعید صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا ہندوستان کے مشہور و معروف علماء کرام میں شمار تھا مولانا کی ملی و سماجی بہت  سی خدمات تھیں ۔مولانا دارالعلوم  دیوبند  کے مجلس شوری کے رکن بھی تھے اور ملک کی سب سے بڑی ملی تنظیم جمیعۃ علماء ہند کے جنرل سیکرٹری بھی رہے  مولانا سعید صاحب کا سنہ 1990 میں انتقال ہوگیا تھا جس سے علمی و  سماجی حلقوں میں ایک خلا پیدا ہوگیا  جو آج تک محسوس کیا جارہا ہے۔ پسماندگان میں تین لڑکے  چھ  بچیاں ہیں۔اللہ تعالی اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کی بال بال مغفرت فرمائے

1 تبصرہ:

  1. Allahtala. Unko jannatulfirdosh me alamuqam ata Kare...aur tamam ahlekhana ko sabrwojameel ata farmaye...

    جواب دیںحذف کریں

Post Top Ad