تازہ ترین

بدھ، 11 مارچ، 2020

سعودی عرب نے چودہ ممالک کے سفری آمد و رفت پر روک لگائی۔

ریاض(یواین اے نیوز11مارچ2020)سعودی عرب نے پانچ مزید ممالک عُمان ، فرانس ، جرمنی ، ترکی اور اسپین کے ساتھ شہریوں اور مکینوں کی سفری آمد ورفت معطل کردی ہے۔ سعودی عرب نے اتوار کو نو ممالک کے ساتھ شہریوں کی آمد ورفت معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔سعودی عرب نے فیصلہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا ہے۔اس سے چندے قبل مملکت نے کرونا وائرس سے متاثرہ نو ممالک کے ساتھ سفری آمدورفت معطل کردی تھی۔ان ممالک میں متحدہ عرب امارات ،کویت ، بحرین ، لبنان ، شام ، عراق ، مصر ، اٹلی اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔اس فیصلے کے تحت ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو مملکت میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس کے علاوہ اگرکسی شخص نے گذشتہ دو ہفتے کے دوران میں ان ممالک کا سفر کیا ہے تو اس کو بھی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سعودی عرب نے ان مذکورہ چودہ ممالک کے ساتھ طیاروں کے علاوہ بحری جہازوں کی آمد ورفت بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم سعودی وزارت داخلہ کے ایک ذریعے نے وضاحت کی ہے کہ مذکورہ بالا ممالک اگر مملکت سے اپنے شہریوں کا انخلا چاہتے ہیں تو اس فیصلے کا اطلاق ان کی پروازوں پر نہیں ہوگا۔قبل ازیں سعودی وزارت صحت نے سوموار کی صبح کرونا وائرس کے چار نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔اس کے بعد مملکت میں اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پندرہ ہوگئی ہے۔کرونا وائرس کا شکار ہونے والے گیارہ سعودیوں نے حال ہی میں ایران کا سفر کیا تھا اور وہ ایران سے بحرین اور کویت کے راستے مملکت میں داخل ہوئے تھے۔باقی چار افراد نے ایران سے آنے والے ان افراد سے براہ راست میل جول رکھا تھا اور اس وجہ سے وہ بھی اس مہلک وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad