تازہ ترین

بدھ، 8 اپریل، 2020

دارالعلوم دیوبند کے ایک طالب علم کو کورونا پازیٹو، جانیں کس ضلع سے ہے تعلق۔

جونپور/اسماعیل جونپوری(یو این اے نیوز 8 اپریل 2020) لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد ملک بھر سے لوگ اپنے اپنے گھر واپس ہورہے ہیں وہیں پر ریاستی حکومتیں ضلع میں داخل ہونے والے لوگوں کو کوارنٹائن شیلٹر ہوم میں رکھ رہی ہے اور وہیں پر انکی طبی جانچ کر رپورٹ کے مطابق انکا علاج کرارہی ہے ضلع میں مختلف جگہوں پر بنے کوارنٹائن سیلٹر ہوم میں کوارنٹائن کئے گئے لوگوں کی رپورٹ آنا شروع ہوگئی ہے  ،دارالعلوم دیوبند میں زیر تعلیم  ضلع کے 25طالب کو اسوقت کوارنٹائن کردیا گیا جب وہ بذریعہ بس دیوبند سے سفر کر کے 28مارچ کو  اپنے گھر پہنچے تھے  دیوبند سے لوٹے سبھی طالب علموں کو ضلع میں بنے مختلف کوارنٹائن سیلڑ ہوم میں رکھا گیا ہے ۔

 25طلباء میں سے 10 طالب علم کو شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے موضع صبر حد (تعلیم اباد)واقع سرسید احمد انٹر کالج  میں انتظامیہ کی جانب سے بنے کوارنٹائن شیلٹر ہوم میں رکھا گیا ہے اسکے علاوہ طلبہ کو محمد حسن ۔شیعہ کالج ۔کراکت کے کوارنٹائن میں رکھا گیا ہے اطلاع کے مطابق سبھی 25طلبہ کی رپورٹ منفی آنے پر ضلع انتظامیہ نے راحت کی سانس لی  وہیں پر غفران بن  ارشاد قاسمی استاذ مدرسہ حسینیہ لال دروازہ جونپور کی رپورٹ مثبت آنے سے ایک بار پھر ضلع انتظامیہ مزید حرکت میں آگیا ہے۔ فی الحال کورونا پوزیٹو غفران کا علاج ضلع صدر اسپتال میں چل رہا ہے ۔واضح رہے دارالعلوم دیوبند سے بذریعہ بس 39  طلبہ جونپور اور بنارس کے لئے 27مارچ کو رات 11 بجے  نکلے اور 28مارچ کو شام کے وقت  اپنے گھر پہنچے تھے جس کے بعد سے ان لوگوں کو کوارنٹائن کرلیا گیا تھا۔اس مثبت کیس کے بعد ضلع میں کورونا پوزیٹو کیس کی تعداد تین ہوگئی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad