تازہ ترین

جمعرات، 9 اپریل، 2020

جماعت ِاسلامی ہند، بیدر کی اپیل شب برأت کے موقعہ پر کی جانے والی عبادات، ذکرواذکار کا اہتمام اپنے گھروں میں ہی کیاجائے

بیدر:(یواین اے نیوز 8اپریل2020)جناب محمد نظام الدین  امیر مقامی جماعت ِاسلامی ہند، بیدرنے آج ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آج پوری دنیا اور ہمارا ملک کورونا وائرس وبا کی جنگ لڑرہا ہے اور مرکزی اور تمام ریاستی حکومتیں ہم سب کو اس بیماری سے بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔ اس بیماری سے بچنے کا واحد ذریعہ یہ ہے کہ ہم مرکزی اور ریاستی حکومت کے مشورے پر سختی سے عمل کرتے رہیں، اور اپنے اپنے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں،  تب ہی ہم اس بیماری سے کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ ملک کے مسلمانوں بلخصوص اہلیانِ بیدر سے اپیل کی ہے کہ9۱پریل کو منائی جانے والی شب برأت کے موقعہ پر کی جانے والی عبادات ذکرواذکار کا اہتمام اپنے گھروں میں ہی کیاجائے اُور قبرستان جا نے سے اجتناب کریں۔  بلخصوص مسلم نوجوان اس مسئلہ کو نہایت سنجیدگی اور شعوری طور پر اپنی اور قوم کی بیداری و ذمہ داری کا بھر پور ثبوت پیش کریں۔ امید کہ مسلم نوجوان اس مسئلہ اور وقت وحالات کے تناظر میں اپنا غیر معمولی تعاون پیش کرتے ہوئے اپنے گھروں میں رہ کر عبادات میں مشغول رہیں گے۔

امیر مقامی جماعت ِاسلامی ہند، بیدرجناب محمد نظام الدین نے اپنے اخبار ی بیان میں مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ  شب برأت کے دن  قبرستان نہ جائیں اور نہ  ہی اجتماعی طورپر مساجد میں نماز ادا کرنے کی کوشیش کریں، سبھی لوگ اپنے اپنے گھرروں میں نماز اد ا کریں، اور ا پنے آبا ؤاجداد کی مغفرت کی دُعا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر مذہب کے لوگ گھرمیں رہ کر اپنے مذہبی تہوار منا رہے ہیں، اور کوئی بھی کسی قسم کی شکایت یا ناراضگی ظاہر نہیں کر رہاہے، ہم مسلمانوں کا بھی یہی فرض ہے کہ وہ اس وقت مذہب اور ذات پات سے بالاتر ہو کر اس وباکے مسئلے کو سنجیدگی سے لیں اور اپنی حب الوطنی کا ثبوت دیں، ہم خود اپنے کنبے، اپنا معاشرہ اور اپنے ملک کو اس بیماری سے بچانے میں کردار اداکریں، یہی ہماری حقیقی حب الوطنی ہوگی۔ ہر والدین کی ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اپنے گھروں میں رکھیں، اگر ہم محفوظ ہوں گے تو کنبہ محفوظ رہے گا، کنبہ محفوظ رہے گا تو معاشرہ محفوظ ہوگا اور ملک محفوظ ہونے پر معاشرہ محفوظ ہوگا۔ اللہ تعالیٰ تمام انسانوں کو اس وبا سے محفوظ رکھے۔ آمین!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad