تازہ ترین

منگل، 7 اپریل، 2020

#بریکنگ_نیوز سعودی عرب کی راجدھانی ریاض سمیت پانچ بڑے شہروں میں لگا 24 گھنٹے کا کرفیو۔

سعودی عرب(یواین اے نیوز/العربیہ ڈاٹ نیٹ6اپریل2020)سعودی عرب میں کروناوائرس سے سوموار کو مزید چار اموات ہوئی ہیں۔ سعودی حکومت نے اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دارالحکومت الریاض سمیت متعدد شہروں میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کردیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق پانچ شہروں الریاض،تبوک، الدمام، ظہران، الہفوف کے علاوہ چار گورنریوں جدہ، طائف، القطیف اور الخُبر میں دن رات کا کرفیو اور لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں سعودی وزارت صحت نے مملکت میں کرونا وائرس سے چار نئی اموات کی تصدیق کی ہے۔مملکت میں اب تک اس مہلک وائرس سے 38 افراد وفات پا چکے ہیں۔وزارت صحت نے کرونا وائرس کے 60 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔اس طرح اب کل کیسوں کی تعداد 2523 ہوگئی ہے۔وزارت صحت نے اتوار کو بتایا تھا کہ کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں میں 47 فی صد سعودی شہری ہیں اور 53 فی صد غیر ملکی ہیں۔وہ مملکت میں روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں یا مختصر میعاد کے ویزوں پر آئے تھے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے شہریوں کی آزادانہ نقل وحرکت پر پابندی عاید کررکھی ہے اور بڑے شہروں میں پہلے ہی کرفیو میں نافذ ہے۔ وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ لوگوں کی خریداری اور سیر وتفریح کے لیے نقل وحرکت تشویش کا سبب ہے۔خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے اتوار کو وزیر خارجہ کو کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد بیرون ملک پھنسے ہوئے سعودی شہریوں کو واپس لانے کے لیے طریق کار وضع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

شاہ سلمان نے ایک فرمان جاری کیا تھا۔اس کے تحت بیرون ملک سے سعودی شہریوں کو واپس لانے کا حکم دیا ہیاور کہا ہے کہ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں پھنسے ہوئے شہریوں کی واپسی کو ترجیح دی جائے۔سعودی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں ایک ہاٹ لائن نمبر دیا ہے۔اس پر بیرون ملک پھنسے ہوئے سعودی شہری رابطہ کرکے واپسی کے میکانزم کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad