تازہ ترین

اتوار، 24 مئی، 2020

مفتیان کرام کی اہلیان شہر کو عید کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے نافذ قوانین پر عمل کرنے کی اپیل

پنج گانا نماز، جمعہ و تراویح کی طرح عید کی نما ز بھی گھروں میںہی ادا کریں: مفتیان کرام
ما لیر کوٹلہ(یواین اے نیوز 23مئی2020) شہر مالیرکوٹلہ کے نامور و معروف مفتیان کرام نے عید الفطر کے موقع پراہلیان شہر مالیرکوٹلہ کو عید کی پر خلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے کورونا وائرس کے مدنظر چل رہے لاک ڈاؤن/ کرفیو کے دوران انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے احکام پر پوری طرح سے عمل درامد کرتے ہوئے عید کا تہوار منانے کی اپیل کی ہے۔حضرت مولانا مفتی محمد خلیل قاسمی، مفتی اعظم پنجاب، حضرت مولانا مفتی نزیر احمد قاسمی نائب ضلع صدر جمعیتہ العلماء ہند، حضرت مولانا مفتی مجتبی یزدانی قاسمی جنرل سیکریٹری امارت شرعیہ پنجاب اور حضرت مولانا مفتی محمد یونس قاسمی بنجولی خورد نے اپنے مشترکہ تحریری بیان میں بتایا ہے کہ جس طرح مسلم بھائی گزشتہ دو ماہ سے جب سے لاک ڈاؤن شروع ہوا ہے اپنی پنج گانا نماز و جمعہ کی نمازیں(مساجد بند ہونے کی بنا پر) گھروں میں ادا کرتے آ رہے ہیں اور ماہ رمضان المبارک میں تراویح کی نما ز بھی گھروں میں اد اکررہیں،اسی طرح کا صبر و استکلال کا مظاہرہ کرتے ہوئے عید کی نماز بھی اپنے اپنے گھروں میں ادا کرنے کا اہتمام کریں اور مساجد میں جانے کی ضد نہ کریں۔

مولانا حضرات نے بتایا کہ ان کی طرف سے بیشک مقامی ایس ڈی ایم اور ڈی سی سنگرور سے رابطہ کرکے میمورنڈم بھی دئے گئے تھے اور زبانی مطالبہ بھی کیا گیا تھا کہ انہیں عید کی نماز عید گاہ یا کم از کم محلہ کی مساجد میں ادا کرنے کی اجازت دی جائے مگر انتظامیہ کی طرف سے ان کی اس درخواست کو قانونی نظریہ سے مسترد کر دئے جانے کے مدنظر اب سبھی مسلمانوں کو عید کی نماز اپنے اپنے گھروں میں ہی پڑھنی ہے اور ہم سب کو ملک کے با شعور اور ملک کے قوانین کی قدر کرنے والے باشندے ہونے کا ثبوت پیش کرنا ہے۔ان حضرات نے مذید کہا کہ نماز عید کا طریقہ اور خطبہ وغیرہ سوشل میڈیا کے ذریعہ سبھی حضرات تک پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے پھر بھی اگر کسی کو کچھ ضرورت ہو تو کسی بھی عالم دین سے رابطہ کرکے معلوم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے اس موقع پر خاص طور پر ماسک پہننے اور سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھنے اور بنا ضرورت موٹر سائیکلوں یا گاڑیوں میں گھومنے خاص کر انتظامیہ کی جانب سے بتانے کے الٹ زیادہ سواریوں کو بیٹھانے سے پرہیز کرنے کی تاکید کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad