تازہ ترین

منگل، 26 مئی، 2020

شوال کےچھ روزےکی حقیقت وفضیلت

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
 از:محمد ضیاءالحق ندوی 
ماہ رمضان کے ختم ہوتے ہی جس مہینہ کاآغاز ہوتاہے وہ  ماہ شوال المکرم ہے شوال کےچھ روزےرکھنامستحب ہے، اوریہ چھ روزےشوال کی دوسری تاریخ سےآخری شوال تک پےدرپےبھی رکھےجاسکتے ہیں اور ناغہ کے ساتھ بھی،  نیز اس چھ روزے کی بہت زیادہ فضیلت وارد ہے چنانچہ حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سےمروی ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےارشادفرمایا:جس نے رمضان المبارک کےروزے رکھنےکےبعدماہ شوال المکرم کے چھ روزے رکھےتو اس کایہ عمل پورے سال کےروزے رکھنے کےبرابر ہے"صحیح مسلم. جامع ترمذی .اللہ جل شانہ کی شان کریمانہ ملاحظہ کیجئے ایک نیکی کاثواب کم ازکم دس گنا عطاء فرماتے ہیں ارشادباری تعالی ہے"جو شخص نیک کام کرےگا اس کواس کا ثواب دس گناملیں گے اور جوشخص براکام کرےگا اس کواس کےبرابر ہی سزاملےگی اوروہ ان پرظلم نہ ہوگا "سورہ انعام ۱٦٠اہل ایمان پراللہ جل شانہ کایہ بہت بڑا فضل واحسان ہے کہ جو ایک نیکی کرےگااس کا بدلہ دس نیکیوں کےبرابر عطافرمائےگااوریہ اجروثواب ہے کم سے کم درجہ ہے،

 مذکورہ آیت کریمہ کی تفسیر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بزبان خود فرمائی ہیکہ "جعل اللہ الحسنۃ بعشرامثالھا فشھر بعشرۃ أشھروستۃأیام بعدالفطرتمام السنۃ" نسائی." اللہ تعالی نےنیکی کاثواب دس گنا رکھاہے،اس لئے رمضان المبارک کاایک مہینہ دس مہینوں کےبرابر،اورچھ دن عیدالفطرکےبعددو مہینوں کےبرابرہے، یعنی تین سوساٹھ دن کاایک سال ہوتاہے اورجب ہم رمضان المبارک کےتیس روزے کودس سے ضرب دیتے ہیں تو تین سودن (دس ماہ) کے برابرہوتے ہیں اور شوال المکرم کےچھ روزے کو دس سے ضرب دینے پر ساٹھ دن(دوماہ) ہوتے ہیں گویااس طرح سےپورےسال روزےرکھنے کےبرابر ہوگیا"علماءکرام  اس روزےکی حکمت اورفائدہ یہ بیان فرماتے ہیں کہ یہ روزے رمضان المبارک میں رکھے گئےروزوں کی کمی  اورنقص کوپورا کرتے ہیں اور یہ چھ روزےاس کےبدلے میں ہیں،کیونکہ روزہ دارسے کچھ نہ کچھ کمی ونقص اورگناہ سرزد ہوجاتاہے، اللہ جل شانہ اس کوتاہی اورکمی ونقص کودرگزر فرمادیتاہے،اورحضرت ابن عباس رضی اللہ عنہماسے مروی ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا"جس شخص نے شوال المکرم کےچھ روزے رکھےتووہ گناہوں سےاس طرح پاک وصاف ہوجاتاہے حس طرح بچہ اپنی ماں کےپیٹ سےپیدا ہوتےوقت گناہوں سےپاک ہوتاہے"الترغیب والترھیب.  اللہ جل شانہ ہمیں شوال المکرم کے چھ روزے رکھنے کی توفیق نصیب فرمائے آمین. واللہ ولی التوفیق

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad