تازہ ترین

جمعرات، 28 مئی، 2020

لاک ڈاؤن میں چھوٹ ملتے ہی جون پور شہر میں لگا جام

جون پور(یو این اے نیوز 28مئی 2020)لاک ڈاؤن میں ایک طرف حکومت کی جانب سے لوگوں کو گھروں میں رہنے اور ایمرجنسی کی صورت میں ہی گھروں سے نکلنے کی اپیل کی جارہی ہے،وہیں عوام ہیکہ ماننے کو تیار ہی نہیں ہے،حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے تھوڑی سی چھوٹ  ملتے ہی لوگ گاڑی لیکر سڑکوں پر پہنچ گئے ،اس سے ہائی وے اور مارکیٹ  جام ہوگئے،اس سے لوگوں کو گھنٹوں    جام میں پھنس کر پریشان ہونا پڑا یہ جام شہر کے راشٹریہ راج مارگ پر شہر کے آندولن گنج ،چہارسو چوراہا ،کوتوالی چوراہا،سبزی منڈی ،اولند گنج سے جےسیج چوراہے تک جام رہا

یہ جام پچہٹیہ  سے لیکر روڈ ویز تراہے سے واجدپور تراہا تک رہا ،اس سے آمدورفت پوری طرح سے ٹھپ رہی ، لاک ڈاؤن میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب سڑکوں پر سناٹا چھایا رہتا تھا،بسوں و گاڑیوں میں بیٹھے بچوں کو کافی مشکلیں ہوئیں۔لوگ تپتی گرمی کی وجہ سے کافی پریشان رہے،وہیں ٹریفک پولیس تماشائی بنی ہوئی نظر آئی،تقریبا تین گھنٹے بعد لوگوں کو جام سے راحت ملی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad