تازہ ترین

اتوار، 24 مئی، 2020

اسرائیلی فوج کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ، فلسطینیوں نے اس خیال کو غلط ثابت کردکھایا: اسرائیلی ٹی وی چینل کی رپورٹ

یروشلم(یواین اے نیوز24مئی2020)اسرائیل میں سرکاری اور غیر سرکاری راہداری اکثر یہ بیان کرتے ہیں کہ اسرائیلی فوج ایسی فوج ہے جسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ اسی کے ساتھ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اسرائیلی فوج کی گولانی یونٹ کے کمانڈوز بہت خطرناک ہیں،لیکن اس طرح کے واقعات کثرت سے پیش آتے ہیں ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سب خام خیالی تصور ہے۔ابھی چند ہفتے قبل ہی اسرائیلی میڈیا میں یہ خبر آئی تھی کہ اسی گولانی یونٹ کے 14 کمانڈوز کو کار سے کچل دیا گیا ہے اور یہ حملہ دو بار کیا گیا ہے۔حملہ کرنے والا فلسطینی موقع سے فرار بھی ہوگیا۔ اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ بعد میں گاڑی کو بازیاب کرایا گیا جس سے اس نے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیاتھا۔یہ واقعہ بیت المقدس کے قریب پیش آیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ،پولیس نے اس "دہشت گرد" حملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اسرائیل کے چینل 11 نے جمعرات کو ایک ویڈیو کلپ دکھایا جس میں اسرائیلی فوجیوں کو کار سے روندنے کا واقعہ دیکھا گیا ہے۔ حملہ ڈھائی بجے رات میں بیت المقدس کے پاس ہوا۔اسرائیلی ٹی وی کے ایک رپورٹر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ "اگرچہ یہ گولانی یونٹ کے خطرناک کمانڈوز کے بارے میں ہے ، لیکن اتنے فوجیوں اور کمانڈوز میں سے کسی نے بھی مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں کی کہ فلسطینی کار ڈرائیور اور کوئی بھی فوجی اس پورے حملے کے دوران ، فلسطینی کار ڈرائیور پر ایک گولی بھی نہیں چلاپائی، جیسا کہ ویڈیو کلپ میں دیکھا گیا ہے ، گولانی یونٹ کے 38 کمانڈوز خوف کے مارے بھاگ رہے ہیں اور چھپنے کی جگہ تلاش کر رہے ہیں،اور وہ سب بھاگ کر ایک  گھر کے پیچھے چھپ جاتے ہیں،حملے کے بعد بھی،گولانی یونٹ کے کمانڈوز حملہ کرنے والےفلسطینیوں کا پیچھا نہیں کرتے اور مکان کے کھنڈرات میں چھپ جاتے ہیں۔

اسرائیلی رپورٹر کا کہنا تھا کہ"اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس رپورٹ کے حقائق کی تصدیق کی ہے ، اور ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کا ردعمل غلط تھا اور بالکل ایسا نہیں جس طرح اسرائیلی فوج کو ہونا چاہئے۔"اسرائیلی سکیورٹی ایجنسیوں کو شبہ ہے کہ حملہ کرنے والا فلسطینی بیت المقدس کا عرب شہری ہوسکتا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس وقت صورتحال کشیدہ ہے اور جینن میں فلسطینی پولیس اہلکاروں نے دو اسرائیلیوں پر فائرنگ کردی جس کے بعد صورتحال کافی کشیدہ ہے۔اسرائیل کے الحاق کے بعد اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے مابین کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad