تازہ ترین

پیر، 11 مئی، 2020

شہزرخان نے سخت مشکل حالات میں اجنبی شخص کو بلڈ دیکر نئی زندگی کا تحفہ پیش کیا بلڈ ڈونیٹ گروپ عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں

جونپور(یو این اے نیوز 11مئی 2020))ایسی حالت میں جب کورونا کی وبا کا خوف,لاک ڈاون اور رمضان کا مہینہ ہو تو کون سر پھرا کسی اجنبی کیلئے اپنی جان خطرے میں ڈالے گا۔لیکن آج ایک بہادر نوجوان نے اپنا قیمتی بلڈ دے کر انسانیت کی زبردست مثال پیش کی۔شہزر خان نے جونپور ,صدر اسپتال میں ایک سیریئس مریض کو بلڈ دے کر اسے نئ زندگی کا تحفہ پیش کیا۔شہزر خان کے جذبے کو بلڈ ڈونیٹ گروپ کے تمام ممبران نے شکریہ ادا کیا ہے۔اس موقع پر بلڈ ڈونیٹ گروپ کے بانی ذاکر حسین نے شہزر خان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج سماج کو شہزر خان جیسے نوجوان کی سخت ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ بلڈ ڈونیٹ گروپ نے نصف ماہ کے اندر تین درجن سے زائد لگ بھگ چالیس مریضوں کو بلڈ دے کر انسانیت کی مثال پیش کی ہے۔ذاکر حسین نے مزید کہا کہ بلڈ ڈونیٹ گروپ بلا تفریق تمام لوگوں کی مدد کر رہا ہے۔

اس موقع پر ذاکر حسین و بلڈ ڈونیٹ گروپ کے دیگر ممبران نے لوگوں سے گروپ سے جڑنے اور تعاون کی اپیل کی ہے۔شہزر خان کی اس بہترین خدمت کیلئے طارق خان,ضیاء خالد,ابو ہاشم,ابو ہاشم لائینس,اکھیلیش موریا,اشرف اعظمی,اعظم کے کے آر,یاسر پٹھان,عادل شیخ,سراج احمد,ایاز احمد,وامق شیرازی,زعیم شیرازی,جمشید اعظمی,ڈاکٹر فیض اللہ,ڈاکٹر خالد اعظمی,خان عثمان اعظمی,ابو شحمہ قریشی,فراز خان,سجیت شان,عارف رشادی,فرید احمد,سر فراز الدین,ڈاکٹر ذیشان,محمد معاذ,فہیم خان,امتیاز ندوی,خلیق الرحمن,عاقب خان,ڈاکٹر عبدالرحمن ودیگر نے مبارکباد پیش کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad