تازہ ترین

منگل، 5 مئی، 2020

ضلع انتظامیہ کی طرف سے دی گئی نر می کا ناجائز فائدہ نہ اٹھا ئیں :ڈی،ایم

ضلع مجسٹریٹ مہندر بہادر سنگھ و سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے کمار پانڈے نے ضلع اسپتال کا معائنہ کیا 
مین پوری/حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 5مئی2020)ضلع مجسٹریٹ مہندر بہادر سنگھ و سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے کمار پانڈے نے آج پنجابی کالونی، ونشی گوہرا، اسٹیشن روڈ، وغیرہ کے علاقوں میں پیدل گشت کر کے حالات کا جائزہ لیا ، پنجابی کالونی میں ایک شخص کو کورونا وائرس سے متاثر پایا ،جس کے گھر کے ارگرد کے تمام لوگوں کی اپنی موجودگی میں اسکریننگ کرائی ،گشت کے دوران انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس وائرس کی سنگینی کو سمجھیں، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دی گئی نرمی سے فائدہ نہ اٹھائیں۔ گھروں میں رہیں، سلامت رہیں، خوف و ہراس ،افواہ نہ پھیلائیں۔نہاےت ضرورت کے تحت ہی گھر کا ایک فرد ہی باہر نکلے ،وہ بھی اپنے چہرے پر ماسک پہن کر ،عوامی مقامات پر تھوکنا جرم کے زمرے میں مانا جائےگا ،سڑک پر تھوکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور مزید یہ کہ ایسا کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائیگا۔

پولس کپتان نے کہا کہ لاک ڈاؤن 03 میں بھی گزشتہ دنوں کی طرح سب لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہیں ،ذرا سی غفلت یا لاپرواہی کورونا وائرس کے انفیکشن میں اضافہ کرسکتی ہے، لہذا محتاط رہیں اور معاشرتی فاصلے کی پاسداری کریں ۔ اسٹیشن روڈ پر واقع پنجاب نیشنل بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا پہنچنے پر موجود لوگوں سے کہا کہ ہزار پانچ سو روپیہ کے لئے بینک میں بھیڑ نہ لگائیں ۔انہوں نے برانچ منیجرز سے کہا کہ وہ بینک سے باہراپنے اہلکار تعینات کریں تاکہ صارفین سے معاشرتی فاصلے پر عمل کرایاجاسکے۔ لوگوں سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے زیادہ تر لوگوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران میں انہیں کوئی تکلیف نہیں ہے، ہرروز سبزی، پھل فروش، دودھ والا پھل مناسب قیمت پر، سبزیاں دودھ کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں، کوٹہ ڈیلر کے ذریعہ وقتا فوقتا اناج تقسیم کیا جارہا ہے۔دونوں اعلیٰ افسران نے ضلع اسپتال کا بھی دورہ کیا، اور صحتی خدمات کا معائنہ کیا، اور ایمرجنسی میں تعینات پیرامیڈیکل عملہ سے کہا کہ وہ مریضوں کو صحت کی خدمات فراہم کرتے وقت مکمل احتیاط برتیں،اس موقعہ پر چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اے کے پانڈے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صدر راجنی کانت، وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad