تازہ ترین

بدھ، 3 جون، 2020

اسرائیلی وزیر اعظم سمیت دو اسرائیلی وزیر کورونا وائرس سے ہوئے متاثر۔ بھیجے گئے قرانطین۔

یروشلم(یواین اے نیوز 2جون2020)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی حکومت کےدو وزرا کے کرونا کےمریض سے میل جول کی وجہ سے خود کرونا کی وبا کا شکار ہونے کا شبہ ہے جس کےبعد انہیں الگ تھلگ کیا جاسکتا ہے۔اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 13 نے کہا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر میں کام کرنے والے ایک ملازم کو کورونا وائرس کا انفکشن ہوا تھا۔ اس کا طبی معائنہ کیا گیا جس پر وہ کورونا کا مصدقہ مریض نکلا۔ اسرائیلی چینل کے مطابق طبی تحقیقات کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ ملازم ہفتے کو وزیراعظم کے دفتر میں ڈیوٹی پر تھا۔ 

حکام اس بات کی چھان بین کررہے ہیں کہ آیا کورونا مریض کے وزیراعظم کے قریب رہنے سے نیتن یاہو متاثر ہوئے ہیں یا نہیں۔خیال رہے کہ نیتن یاہو اس سے قبل بھی دو بار مشتبہ کرونا مریضوں سے میل جول اور ایسے رہنمائوں جو بعد میں کورونا کے مریض نکلے سے ملاقاتوں کے بعد قرنطینہ منتقل کیے جا چکے ہیں۔گزشتہ روز تک  اسرائیل میں اس کورونا کے مریض 4247 معاملات سامنے آئے جب کہ اسی روز مزید 15 مریض ہلاک ہوگئے تھے۔ ماہرین کو خدشہ ہے کہ اسرائیل میں کورونا سے ہزاروں افراد کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad