تازہ ترین

جمعرات، 6 اگست، 2020

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) جی سی مرمو نے استعفی دیا

جموں کشمیر(یواین اے نیوز5اگست2020)جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) جی سی مرمو نے استعفی دے دیا ہے۔ ذرائع سے موصولہ معلومات کے مطابق ، جی سی مرومو کو ملک کے نئے آڈیٹر کے عہدے کے لئے مقرر کیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مرمو نے پہلے ہی اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ دریں اثنا ، راجیو کی عمر 65 ہوگئی ہے،اس لئیے انکا عہدہ کھالی ہوجائے گا۔ معلومات کے مطابق ، کنٹرولر اور آڈیٹر جنرل کا عہدہ خالی ہونے کے بعد جی سی مرمو کی تقرری کی جارہی ہے۔ کنٹرولر اور آڈیٹر جنرل ایک آئینی عہدہ ہے اور اسے خالی نہیں چھوڑا جاسکتا۔

گیریش چندر مرمو ، جو اصل میں اوڈیشہ سے ہیں ، 1985 بیچ کے ہندوستانی انتظامی خدمات (آئی اے ایس) کے افسر ہیں۔ نومبر 1959 کو پیدا ہوئے ، مرمو نے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کے ساتھ ایم بی اے کیا ہے۔ جی سی مرمو ، جو برمنگھم یونیورسٹی کے طالب علم تھے ، ایک اعلی سطحی آفیسر سمجھے جاتے ہیں۔ مرمو نے پی ایم مودی کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ جب نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلی تھے تو گیریش چندر مرمو (جی سی مرمو) ان کے پرنسپل سکریٹری تھے۔ مرمو وزیر اعظم مودی کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad