تازہ ترین

اتوار، 27 ستمبر، 2020

جونپور ۔بھرولی لائیو مڈر اور جرائم پیشہ واقعات پر اے ڈی جی نے برہمی کا اظہار کیا ، کسی بھی حالت میں مجرموں کو نہیں بخشا جانا چاہئے۔

 جون پور۔ اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 27ستمبر 2020)وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے پروگرام کے بعد ، اے ڈی جی زون وارانسی برج بھوشن نے ہفتے کے روز شام کے وقت  جونپور پولیس لائن آڈیٹوریم میں اپنے جونئیر افسران  کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔  اس موقع پر ضلع میں تیزی سے بڑھ رہے  قتل وغارت گری لوٹ مار ،چھیڑ چھاڑ کے گراف پر روک لگانے کی ہدایات اپنے جونئیر افسران کو دیئے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کسی بھی حالت میں مجرموں کو نہیں بخشا جانا چاہئے۔ 


 میٹنگ میں اے ڈی جی نے سرکل اور تھانے کا جائزہ لے کر جرائم کی پیشرفت اور اس کے تدارک کا جائزہ لیا۔  انہوں نے شاہ گنج کے بھرولی گاؤں کے  لائیو مڈر کی سخت لفظوں میں مذمت کی ،اور  سرپتہاں  پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں پردھان کے قتل سمیت دیگر واقعات پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ 



 انھوں نے واضح طور پر کہا کہ امن و امان کو ہر حالت میں بہتر بنایا جائے ،اور قانون سے کسی بھی شخص کو کھلواڑ کرنے نہ دیا جائے  ۔اسکا اثر عوام میں بھی دیکھے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ راج کرن نیئر ، ایڈیشنل سپرنٹینڈنٹ پولیس شہر ڈاکٹر سنجے کمار ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس گرامیڑ ،  تربھون سنگھ ، سبھی علاقائی افسران، انچارج انسپکٹر میٹنگ میں موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad