تازہ ترین

بدھ، 21 اکتوبر، 2020

.. بھروسہ(اعتبار)...

بھروسہ چوٹا سا ایک لفظ ہے لیکن جب ٹوٹتا ہے تو بہت لمبی دوریاں پیدا کر دیتا ہے۔ بھروسہ اسٹیکر جیسا ہوتا ہے وہ دوبارہ پہلے جیسا نہیں لگتا۔ بھروسہ بولنے میں دو سیکنڈ لگتا ہے، سوچنے میں دو منٹ لگتا ہے، سمجھنے میں دن لگتا ہے، اور ثابت کرنے میں پوری زندگی لگ جاتی ہے۔



سچی محبت کا پہلا قدم ایک دوسرے پر بھروسہ کرنا ہوتا ہے احساس اور بھروسے سے رشتے مضبوط ہوتے ہیں کسی بھی رشتے کو نبھانے کے لیے قسموں اور وعدوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بس اسے نبھانے کے لیے دو خوبصورت لوگ چاہیے ایک بھروسہ کر سکے اور دوسرا اسے سمجھ سکے،کوئی آپ کو اپنا دل ایسے ہی نہیں دیتا۔ انہوں نے آپ پر بھروسا کیا ہوتا ہے اسے کبھی بھی درد نہ دینا۔ جنہیں بھروسہ کرنا ہوتا ہے وہ دلیل نہیں مانگتے۔


وقت پڑنے پر وہی لوگ دغا دے جاتے ہیں جن پر بہت دل سے بھروسا کیا ہو۔ زندگی میں ہر موقع کا فائدہ اٹھانا مگر کسی کے بھروسے کا نہیں۔ آپ کی آنکھیں اکثر وہی لوگ کھولتے ہیں جن پر آپ آنکھیں بند کر کے بھروسہ کرتے ہیں۔لوگوں کو عزت اور بھروسہ دو تو وہی لوگ اٹھ کر آپ کے منہ پر بیعزتی اور دھوکا ماریں گے۔زندگی میں ایک سبق سیکھ لیا ہے بھروسہ خود پر کرو دوسروں پر نہیں۔ آج اپنا پن دکھانے والے کسی اور کے ہو جاتے ہیں۔ 


بھروسہ ایک شخص توڑتا ہے اور اعتبار ہر شخص پر سے اٹھ جاتا ہے۔جب زندگی کا کابل بھروسہ نہیں تو زندگی میں آنے والے لوگ کیسے بھروسہ سے کابل ہو سکتے ہیں۔جب زندگی ساتھ چھوڑ سکتی ہے تو لوگ ساتھ کیوں نہیں چھوڑ سکتے۔ کچھ لوگ بھروسہ کے لیے روتے ہیں اور کچھ لوگ بھروسہ کر کے روتے ہیں۔رشتوں میں بھروسہ،اور موبائل میں نیٹورک نہ ہو تو لوگ گیم کھیلنا شروع کر دیتے ہیں۔بھروسہ اپنی زندگی کا بھی نہیں ہوتا 


اور ہم لوگوں کا کرتے ہیں۔اس لیے معاف بار بار کرو اور بھروسہ صرف ایک بار کرو۔کبھی اس پر بھروسہ مت کرو جو بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ بدل جائیں، سوچو جو اپنوں کا نہ ہوا وہ تمہارا کیسے ہوگا کسی کو دھوکا دے کر یہ مت سوچو وہ کتنا بیوقوف ہے یہ سوچو کہ اس نے تم پر کتنا بھروسہ کیا تھا۔ جھوٹ بول کر بھروسہ توڑنے سے بہتر ہے سچ بول کر رشتہ توڑ دیا جائے،رشتہ پھر جائے گا لیکن بھروسہ کبھی نہیں جڑتا۔حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہر اس دوست پر بھروسہ کرو جو تمہارے مشکل اور تمہارے کام میں آئے۔جب کسی پر بھروسہ کرو تو اتنا حد تک کرو یا تو ایک سچا ساتھی مل جائے گا یا پھر ایک سچا سبق مل جائے گا۔حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا ایسے شخص کے ساتھ غداری کتنی بری ہے جن سے بھروسا کر کے خود کو تمہارے سپرد کر دیا ہو۔وقت سے وہی لوگ ہارتے ہیں جنہیں اللہ پر بھروسہ نہ ہو جب کسی کام کا ارادہ کر لو تو پھر 


اللہ پر بھروسہ رکھو بیشک اللہ بھروسہ رکھنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ دعا پہ بھروسہ کر کے محنت نہ کرنا بیوقوفی ہے اور اپنی محنت پر بھروسا کر کے دعا نہ مانگنا تکبر کی نشانی ہے۔


خدا پر بھروسہ کرنے کا ہنر سیکھ لو لوگ جتنا بھی سچے ہوں گے بدل ضرور جاتے ہیں۔ جو اللہ پر بھروسہ کرتا ہے اس کے لیے اللہ ہی کافی ہوتا ہے۔ اگر انسان اللہ پر بھروسہ کرے تو پہاڑ کو بھی ہلا سکتا ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر تم اللہ پر اس طرح بھروسہ کرو جس طرح اس پر بھروسہ کرنے کا حق ہے۔تو تمہیں اس طرح رزق دیا جائے گا جس طرح کی پرندوں کو رزق دیا جاتا ہے وہ صبح خالی پیٹ نکلتے ہیں اور شام کو پیٹ بھر کر واپس لوٹتے ہیں۔کبھی بھی اپنی جسمانی طاقت اور دولت پر بھروسہ نہ کرو کیونکہ بیماری اور غربت آنے میں دیر نہیں لگتی۔جب انسان لوگوں کی جگہ اپنے رب سے،،۔آنکھیں بند کرکے بھروسا کرنے لگ جاتا ہے نہ تو یقین کریں 


وہ رب اسے کبھی مایوس نہیں ہونے دیتا۔ اللہ پر ہمیشہ بھروسہ رکھو کیونکہ اللہ وہ نہیں دیتا جو آپ کو اچھا لگتا، بلکہ وہ دیتا ہے جو آپ کے لیے اچھا ہوتا ہے 


بس اب میں اپنی قلم کو یہیں پر بند کرتا ہوں از قلم۔ عمیر احمد بستوی


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad