تازہ ترین

بدھ، 28 اکتوبر، 2020

قیصر صدیقی نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ تھے

مولانا شمش تبریز قاسمی کے چھوٹے بھائی جرنلشٹ اور سماجی کارکن قیصر صدیقی کے انتقال پر ملال پر سیف الاسلام مدنی کا اظہار تعزیت!



سیتامڑھی(شکیب الاسلام) مشہور صحافی سیف الاسلام مدنی نے قیصر صدیقی کے انتقال پر ملال پر کہا کہ قیصر صدیقی قوم کے ان نوجوانوں میں سے تھے جنکے اندر قوم کی خدمت کا جذبہ اور ملت کی فلاح و بہبودیت کے لئے کام کرنے کا جذبہ تھا وہ ایک نیک دل انسان اور خوش اخلاقی ہونے کے ساتھ ملت کی نمائندگی کے لئے صحافت کی دنیا سے بھی جڑے ہوئے تھے وہ ایک پڑھے لکھے نوجوان تھے 


 رایے پور ہائی اسکول سے میٹرک کے بعد ساینس سے انٹر کیا اور گوینکا میڈیکل کالج سے انہوں نے گریجویشن مکمل کیا۔ ایم اے میں داخلہ لیکران کا آگے کا تعلیمی سلسلہ جاری تھا۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد سے انہوں نے ڈپلومہ ان جرنلزم کا کورس بھی مکمل کیا تھا۔


بیک وقت مختلف پلیٹ فارم سے مثبت خدمات انجام دے رہے تھے وہ قوم کے بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے لانے کے لئے ہمیشہ ساعی رہے اور جد و جہد کرتے رہے 


انکی وفات سے ایک خلا پیدا ہواہے ایسے قابل نوجوان مدت میں پیدا ہوتے ہیں اللہ انکی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے 


موصوف اچانک ہاڑٹ اٹیک آنے سے غشی کی کیفیت میں چلے گئے اور بالآخر قزاق اجل نے پیغام اجل بھیج دیا اور موصوف محب و متعلقین کو غمزدہ حالت میں چھوڑ کر چلے گئے اللہ انکے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے!


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad