تازہ ترین

اتوار، 18 اکتوبر، 2020

حنیف ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مظفرنگر نے منایایوم سر سید

مظفرنگر18اکتوبرشاہدحسینی  جامعہ سمیہ اصلاح الخواتین میں یوم سر سیددھوم دھام سے منایاگیااس موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا. جس کی صدارت ڈاکٹر شمیم الحسن نے و نظامت ماسٹر اوصاف صاحب نے کی. پروگرام کے مہمان خصوصی تحسین علی اساروی رہے. اس موقع پر مدرسہ کی  طالبات نے استقبالیہ پیش کیا. اسکے علاوہ طالبات نے سر سید احمد خاں کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی.



 اس موقع پر مہمان خصوصی تحسین علی اساروی نے کہا کہ ہم کو سر سید احمد خاں کے نظریات اور کارناموں کو طلبہ و طالبات تک پہنچانے کی ضرورت ہے. ڈاکٹر شمیم الحسن نے کہا کہ سر سید احمد خاں ہندوستان کی جدید تعلیم اور تکنیکی تعلیم کے حامی تھے. یہاں بولتے ہوئے حاجی اوصاف نے کہا کہ سر سید احمد خاں کے بتائے راستہ پر اگر چلا جائے تو قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتی ہے.


 اس موقع پر حنیف ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مظفرنگر کی جانب سے پروگرام میں شرکت کرنے والے ڈاکٹر شمیم الحسن، ماسٹر رئیس الدین رانا، بدر خان، ماسٹر محبوب، حاجی اوصاف کے علاوہ ارشد سمراٹ، حکیم عطاء الرحمٰن اجملی و شمیم قصار کو انکی سماجی و ملی خدمات پر خصوصی اعزاز سے نوازا گیا.


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad