تازہ ترین

ہفتہ، 7 نومبر، 2020

جون پور :نوجوان پر غیر فطری فعل کا لگا الزام

جونپور،(یو این اے نیوز 7نومبر 2020) سریری تھانہ حلقہ کے ایک  گاؤں رہائشی ایک نوجوان پر گاؤں کی ہی ایک شیڈولڈ ذات کے نوجوان نے لڑکی کی شادی کروانے کے لئے لڑکی کو دکھانے کے بہانے آبروریزی کر نے کا الزام عائد کیا ہے۔ نوجوان نے الزام لگایا ہے کہ پانچ روز قبل پہلے گھر سے لے جاکر لڑکی کو دکھا نے کا لالچ دیا گیا تھا۔



 اسی بہانے غیر فطری آبرریزی کئے جانے کے علاوہ دھمکی بھی دی گئی ہے۔ تحریر کی بنیاد پر  پولیس معاملے کی تفتیش میں لگ گئی ہے۔ اس ضمن میں متاثرہ نوجوان کے مطابق گاؤں کی ہی مسلم کمیونٹی کا ایک نوجوان گزشتہ پانچ روز قبل گھر سے لے گیا تھا تاکہ متاثرہ نوجوان کو شادی کے لئے لڑکی دکھا سکے۔ لیکن ایک ویران جگہ پر نوجوان نے شیڈول ذات کے نوجوان کے ساتھ غیر فطری فعل کر نے کے علاوہ کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔


 متاثرہ شخص خوفزدہ ہے۔ اس کے علاوہ چار روز بعد  جمعرات کے روز شام ملزم نوجوان نے متاثرہ نوجوان کے ساتھ غیر فطری فعل کر نے کوشش شروع کیا تو کسی طرح نوجوان اپنی جان بچانے کے بعد اپنے گھر پہنچا اور اپنے اہل خانہ کو پوری بات  بتایا۔ جس پر متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ جمعہ کے روز صبح متاثرہ نوجوان کے ساتھ سریری تھانہ پہنچ گئے اور واقعے کے بارے میں تحریردی ہے۔ وہیں پولیس تحریر کی بنیاد پر ضروری کارروائی میں مصروف ہے۔ اس ضمن میں  ایس ایچ او سریری منا رام نے بتایا کہ تفتیش کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad