تازہ ترین

منگل، 1 دسمبر، 2020

کسانوں کے ساتھ پورا ملک کھڑا ہے، کسان مخالف حکومت ہوش میں آئے: مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی

کشن گنج مظہر ربانی (یو این اے نیوز 1دسمبر 2020)راشٹریہ علماء کونسل یوتھ فرنٹ کے قومی نائب صدر مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ آج جبکہ پورا ملک کسانوں کے ساتھ کھڑا ہے حکومت کے کارندے حیدر آباد جاکر چناؤ پرچار میں مگن ہیں، مولانا آفتاب نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جس قدر عوام کو پریشان کیا ہے وہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے، یہ حکومت سماج کے ہر طبقے کے خلاف کام کر رہی ہے، جی ایس ٹی لاکر ملک کے تاجروں کو پریشان کیا، مہنگائی لاکر خریداروں کو پریشان کیا، نئے نئے بل لاکر اقلیتوں کو پریشان کیا، 



سرکاری اداروں کو پرائیویٹ بناکر بے روزگاورں کو پریشان کیا، بنا تیاری کے لاک ڈاؤن کرکے مزدوروں کو پریشان کیا اور اب کسان مخالف قوانین بناکر کسانوں کو پریشان کیا جارہا ہے، مزید یہ کہ انہیں احتجاجات کرنے سے بھی روکا جارہا ہے، ان پر آنسو گیس کے گولے داغے جارہے ہیں، ان پر لاٹھیاں برسائی جارہی ہیں، یہ سب اس ملک میں ہورہا ہے جہاں جمہوریت ہے، جہاں عوام کی مرضی سے سرکار بنائی جاتی ہے؛ لیکن بی جے پی جب سے برسر اقتدار آئی ہے اس نے پورے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کردیا ہے، آج پورا ملک طرح طرح کے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے،


 جہاں رشوت خوری اور بدعنوانیوں پر سرکار کا کنٹرول نا کے برابر ہے وہیں عوام کے حقوق پر قانون بناکر ڈاکہ ڈالاجارہا ہے، انہیں بے دست و پا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مولانا آفتاب اظہر صدیقی نے کہا کہ راشٹریہ علماء کونسل بہار یونٹ پوری طرح کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے، کسان مخالف حکومت کو اگر اب بھی ہوش نہ آئے تو ان کی کرسیاں سلامت نہیں رہ پائیں گی۔


اس موقع پر فردوس احمد پرنس صوبائی صدر راشٹریہ علماء کونسل، توحید انصاری نائب صوبائی صدر اور سفیر الدین راہی صوبائی سکریٹری نے بھی کسانوں کے مدعوں پر اظہار خیال کیا اور حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کی بات کہی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad