تازہ ترین

پیر، 4 جنوری، 2021

مولانا ابوالعرفان ندوی میمو ریل ایجوکیشنل ویلفئر سوسائٹی کی جانب سے غرباء میں کمبل تقسیم کیا گیا

جون پور۔حاجی ضیاء الدین ،(یو این اے نیوز 4 جنوری 2021) شہر کے محلہ راس منڈل میں نگر پالیکا ملازمین کو مولانا ابوالعرفان ندوی میمو ریل ایجوکیشنل ویلفئر سوسائٹی کی جانب سے  کورونا وئریرس اعزاز اور غرباء میں کمبل تقسیم کیا گیا پروگرام کی صدارت ای او نگر پالیکا سنتوش کمار مشرا اور نظامت شاہ محمد آصف ایڈووکیٹ نے کی پروگرام کا آغاز ڈاکٹر ابو اکرم ندی کے ذریعہ تلاوت کلام پاک سے ہو ا۔ پروگرام سے قبل صفائی عملہ کو شال پہنا کر اعزا ز پیش کر نے کے علاوہ جاکیٹ تقسیم کی گئی۔

خطاب کر تے ہوئے نعمان خان 


اس مو قع پر مولانا ابوا لعرفان سوسائٹی کے چیرمین نعمان خان نے سوسائٹی کے اغراض مقاصد پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ میرے والد ابوالعرفان ندوی کا تعلق تعلیم و تعلیم سے تھا سالوں تک ندوۃ کے مہتم رہے اور ہم نے علاقہ میں تعلیم کو عام کر نے کے مقصد سے مختلف مقامات پر اسکول قائم کر کے ان کو خوابوں کو شرمندہ تعبیر کر نے کی سمت میں قد م بڑھا یا ہے اس کے علاوہ مختلف زاویوں سے مستحقین کی مدد کی جاتی ہے جس میں کمبل تقسیم کا پروگرام بھی شامل ہے۔انھوں نے کہا کہ یقینا اسلام میں مخفی مدد کا حوالہ دیا گیا ہے لیکن وہیں پر اعلانیہ مدد کا بھی حوالہ دیا گیا ہے تاکہ غریبوں اور مستحقین تک مدد پہنچا نے میں مدد ملے۔


ان دنوں سردی اپنے شباب پر ہیں نیک نیتی کے ساتھ کسی غریب کی تھوڑی سے مدد ہمارے لئے ذخیرہ آخرت ہو گی اور یہی چھوٹی چھوٹی نیکیاں ہمارے مرنے کے بعد کام آئیں گی دنیا کے مال و اسباب ہم سب کے موت پر چھوٹ چھائیں گے اور ہم دنیا میں انسانی مدد کر کے جہاں لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا لیں گے وہیں بعد مر نے کے ہمارے لئے اللہ کی بارگاہ میں سرخروہونے کا ذریعہ بھی بنے گا سوسائٹی کی جانب سے کئی سالوں سے کمبل تقسیم پروگرام کیا جا تا ہے اس سال تقریبا ً تین سو سے زائد کمبل بلاتفریق مذہب وملت تقسیم کئے گئے ہیں۔ سر پرست فیضان احمد خان نے کہا کہ اللہ نے دنیا میں نیکی کر نے کے بے شمار مواقع فراہم کئے ہیں بس ہم موقع تلاش کر نیکی کرنے والے بن جائیں ان میں بعض ضرروت مند ایسے بھی ہو تے ہیں جو اپنی باتوں کو کہنے میں شرم محسوس کر تے ہیں ہمیں ایسے لوگوں کی مدد کے لئے آگے آنا ہو گا۔


مولانا انوار احمد قاسمی نے کہا کہ مذہب اسلام میں ضرروت مندوں کی مدد کر نے کی ترغیب دی گئی اور اللہ تعالی کی جانب سے بے شمار انعام وکرام کے وعدے بھی کئے گئے ہیں اسلئے صاحب حیثیت لوگوں کو چاہئے کی آگے آئیں اور سردی کے موسم کو دیکھتے ہو ئے اعلانیہ اور مخفی مدد کر کے انسانیت کو فائدہ پہنچائیں۔ کانگریسی ضلع صدر فیصل حسن تبریز نے کہا کہ کورونا دور میں بھی نگر پالیکا ملازمین نے اپنی جان کی پرواہ کے بغیر جس طرح صفائی کا نظام سبنھالا تھاوہ یقینا لائق تعریف ہے کارپو ریٹر ابوذر شیخ نے کہا کہ ہمارے علاقہ اور گلی محلوں کو صاف ستھرا بنانے میں صفائی ملازمین کا اہم رول ہو تا ہے شادی بیاہ تیوہار اور دیگر مواقع پر یہی ملازمین صفائی کر کے ماحول کو صاف ستھرا بناتے ہیں جس سے ہم اور آپ مختلف بیماریوں سے نجات پاتے ہیں


 آج ایک عظیم شخصیت کو یاد کر کے نعمان خان کی جانب سے ان ملازمین کو اعزاز دے کر حوصلہ افزائی کی گئی ہے جو یقینا لائق تعریف قدم ہے۔اس کے علاوہ چیرمین نگر پالیکا دنیش ٹنڈن، ای او سنتوش کمار مشرا،جے ناتھ یادو،شیو شنکر یادو، دلیپ تیواری نکھلیش سنگھ وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس مو قع پر الماس کا رپوریٹر، فیصل یسین کارپوریٹر، سرفراز کارپوریٹر، شہنواز کا ر پوریٹر، صدف حیدر کا رپو ریٹر، دیپک جیسوال کا رپوریٹر، حسین ببلو کا رپوریٹر شکنتلا شکلا ایڈووکیٹ، پنکج سونکر،حکم سنگھ وغیرہ موجود رہے 

   

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad