تازہ ترین

جمعہ، 24 جون، 2022

منصورہ کیمپس میں اسماء خاتون جونئیر کالج کا شاندار آغاز

جامعہ محمدیہ کے زیر اہتمام کا اقلیتی طلباءوطالبات  کیلئے اسکالرشپ امتحان 



مالیگاؤں(پریس ریلیز)جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی(منصورہ) کی جانب سے امسال 23-2022 سیسائنس اسٹریم کے ساتھ اسماء خاتون  جونئیر کالج کا شاندار آغاز کیا جا رہا ہے۔  جامعہ محمدیہ منصورہ نے پیشہ وارانہ تعلیم میں اقلیتی طلباء و طالبات کی اعلی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئیایک اسکالرشپ امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے.



اس امتحان میں منتخب شدہ 100 اقلیتی طلباءو طالبات کو جامعہ محمدیہ منصورہ کی جانب سے اسماء خاتون جونئیر کالج،منصورہ میں گیارہویں جماعت میں داخلہ لینے پر ان کی انفرادی، قیمتی اور سستی تعلیم کے حصول میں مدد کے لئیے اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔


اسی طرح سے طلباء و طالبات کی  حصول تعلیم میں اعلٰی کارکردگی کیلئے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاریاں ڈاکٹریٹ اساتذہ و معلمات کی رہنمائی میں کرائی جائے گی۔ساتھ ہی ہر ہفتہ  طلباء و طالبات کی امتحانی جانچ کی جائے گی۔نیز ان تما م سہولیات کے علاوہ طلباء و طالبات کے لئیے علاحدہ کلاسیس، ہاسٹل اور طعام کا  بہترین نظم رہے گا۔


خواہش مند طلباء و طالبات اور سرپرست حضرات اسکالرشپ کے اس سنہری موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں اور آج ہی رجسٹریشن کے لئیے دئے گئے نمبرات پر  رابطہ کریں۔ اسکالرشپ امتحان رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 جون 2022 اور امتحان کی تاریخ 03 جولائی2022 مقرر کی گئی ہے. (9028254526-9028254518).

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad