تازہ ترین

منگل، 9 اگست، 2022

بی جے پی-جے ڈی یو اتحاد ٹوٹ گیا، باضابطہ اعلان ہونا باقی۔ جے ڈیو میٹنگ میں بی جے پی پر برسے نتیش کمار!

بی جے پی-جے ڈی یو اتحاد ٹوٹ گیا، باضابطہ اعلان ہونا باقی۔ جے ڈیو میٹنگ میں بی جے پی پر برسے نتیش کمار!

بہار ۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 9اگست 2022)بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش نے کہا- بی جے پی نے ہمیشہ ذلیل کیا، جے ڈی یو کو ختم کرنے کی سازش رچی۔


  بہار میں بی جے پی اور جے ڈی یو کا اتحاد ٹوٹ گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار شام 4 بجے گورنر فاگو چوہان سے ملاقات کریں گے۔  اس کے ساتھ ہی آج جے ڈی یو کی میٹنگ میں پارٹی کے تمام ممبران اسمبلی  اور ممبرانِ پارلیمان  نے سی ایم نتیش کمار کے فیصلے کی حمایت کی اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں۔  انہوں نے کہا کہ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے۔


وہیں پر بی جے پی کے بہت سے علاقائی نیتا اپنی پارٹی سے نارض بھی ہیں ۔ اپ کو معلوم رہے فی الحال وزیر اعلیٰ نتیش کمار لالو یادو کی اہلیہ رابڑی دیوی سے ملنے جارہے ہیں ۔ملاقات کے بعد  آج شام چار بجے نتیش کمار اپنا استعفیٰ بہار کے گورنر کو دینگے۔

اس موقع پر جے ڈیو اور آر جے ڈی لیڈران مارچ کرتے ہوئے گورنر ہاؤس جائیں گے۔ واضح رہے بہار اسمبلی کی کل 243سیٹ ہیں حکومت سازی کے لیئے 122 سیٹیں چاہیے۔

ایسے میں جے ڈی یو کے پاس 45 سیٹ،آر جے ڈی کی پاس 79, کانگریس کے پاس 19.لیفٹ کے پاس 16 سیٹ ہیں جسے ملا کر کل 159سیٹیں ہوتی ہیں اس حساب سے بہار میں ایک بار پھر سے نتیش کمار کی قیادت میں مہا گٹھ بندھن کی حکومت بننے جارہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad