تازہ ترین

جمعرات، 22 ستمبر، 2022

انجیلینا جولی نے پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں کا کشتی کے ذریعے جائزہ لیا،امداد کی یقین دہانی !

انجیلینا جولی نے پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں کا کشتی کے ذریعے جائزہ لیا،امداد کی یقین دہانی !

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر UNHCR ) کی نمائندہ خصوصی   مشہور ہالی وڈ اداکارہ انجیلینا جولی  سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ایک روز قبل پاکستان  پہنچ گئیں۔


خصوصی نمائندہ انجلینا جولی پاکستان میں اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائےمہاجرین کی سرگرمیوں کاجائزہ لے رہی ہیں


اداکارہ پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر دادو پہنچ کر سیلاب متاثرین سے ملاقات  کیں  وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں اس بیج وہ 
سندھ میں سیلاب سے متاثرہ ضلع دادو میں اپنے مختصر دورے کے دوران گلو کارہ پیرل چانڈیو کے ساتھ  انجلینا جولی نے کشتی پر سوار ہوکر  تین دیہات کے دورے پر گئیں۔


پیرل چانڈیو کے مطابق اُنھوں نے ابراہیم چانڈیو، خیر محمد مغیری اور علی محمد مغیری گاؤں کا دورہ کیا۔ وہاں وہ کشتی سے نیچے اتریں اور جا کر خواتین سے بات چیت کی۔

اس دورے میں امریکی اداکارہ بے گھر لوگوں اور افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا بھی دورہ کریں گی جس میں وہ موسمیاتی تبدیلیوں اور نقل مکانی کے حوالے سے بات کریں گی۔


واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انجیلینا جولی دو مرتبہ پاکستان کے دورے پر آچکی ہیں، سب سے پہلے وہ 2005 میں آنے والے زلزلے کے بعد متاثرین سے ملنے پاکستان پہنچی تھیں۔


اس کے بعد وہ 2010 کے سیلاب متاثرین کا احوال جاننے اور ان کی مدد کرنے بھی پاکستان آچکی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad