تازہ ترین

ہفتہ، 24 ستمبر، 2022

دارالعلوم ندوۃ العلماء کے سابق استاذ احمد بیگ ندوی گرفتار،ملی قائدین خاموش

دارالعلوم ندوۃ العلماء کے سابق استاذ احمد بیگ ندوی گرفتار،ملی قائدین خاموش

لکھنؤ۔(یو این اے نیوز 23ستمبر 2022) احمد بیگ ندوی کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔  الزام ہیکہ انکے  موبائل اور لیپ ٹاپ سے کئی قابل اعتراض ویڈیوز ملی ہیں۔  وہ PFI کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے کام کر رہے تھے ۔  اس کے ساتھ وہ 2047 تک ہندوستان کو ایک مسلم ملک بنانے کی مہم چلا رہے تھے۔  معلوم رہے مولانا احمد بیگ ندوی  2022 کے اسمبلی انتخابات میں قیصر گنج سیٹ سے انتخاب بھی لڑ چکے ہیں۔


 یو پی ایس ٹی ایف نے احمد بیگ ندوی کو لکھنؤ کے مد گنج علاقے سے گرفتار کیا ہے۔  ندوی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے رکن رہ چکے ہیں۔  ان پر  پر الزام ہے کہ وہ یوٹیوب پر پی ایف آئی کے موٹیویشنل اسپیکر کے طور پر لوگوں کو ورغلا رہے تھے ۔  ندوی کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔


 یوپی ایس ٹی ایف نے احمد بیگ ندوی کو کرائے کے مکان سے گرفتار کیا ہے۔  انکے موبائل  اور لیپ ٹاپ سے کئی قابل اعتراض ویڈیوز ملی ہیں۔  الزام ہے کہ عمان سمیت کئی خلیجی ممالک میں جا کر وہ پی ایف آئی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کا کام کر رہے تھے۔ 
 واضح رہے احمد بیگ ندوی نے دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے استاذ بھی رہ چکے ہیں، 

ندوی شرشوتی کے رہنے والا ہیں۔  ندوی نے 2022 کے اسمبلی انتخابات میں بہرائچ کی قیصر گنج سیٹ سے ایس ڈی پی آئی (سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا) کے ٹکٹ پر بھی انتخاب لڑا تھا۔


معلوم رہے پچھلے دو روز سے 106 سے زیادہ لوگوں کو اسی طرح کے الزامات تحت گرفتار کیا جاچکا ہے ۔
واضح رہے اتنی بڑی گرفتاری پر ملک سرکردہ رہنماؤں کی طرف سے کوئی ٹھوس بیان نہیں آیا ہے۔ملک بھر میں مسلمان خوف وہراس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad