تازہ ترین

منگل، 4 اکتوبر، 2022

مکہ میں انہدام کی کارروائی کے دوران عمارت اچانک زمین بوس، ایک زخمی

مکہ(یواین اے نیوز4اکتوبر2022)سعودی عرب مکہ مکرمہ میں غیر منظم محلوں کے انہدام اور تعمیر نو کے منصوبے پر کام کرنے والے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ’انہدام کی کارروائی کے دوران ایک عمارت اچانک زمیں بوس ہوگئی‘۔’موقع پرموجود ایک کارکن زخمی ہوا جسے فوری طور پر متاثرہ کارکن کو طبی امداد فراہم کی گئی‘۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی عہدیدار نے وضاحتی بیان میں کہا کہ ’عمارت گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اب یہ جگہ بند ہے اور متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کو وہاں جانے کی اجازت ہے‘۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پرایک وائرل تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی جبکہ کچھ لوگ وہاں سے بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad