تازہ ترین

بدھ، 18 جنوری، 2023

خون عطیہ کیلئے سبھی کو آگے آنے کی ضرورت"

خون عطیہ کیلئے سبھی کو آگے آنے کی ضرورت 

لوٹس ایئر ٹکٹ کے زیرِ اہتمام منعقدہ کرکٹ سے ذاکر حسین کا خطاب


آعظم گڑھ (یو این اے نیوز 18جنوری 2023)آعظم گڑھ کے سنجرپور میں لوٹس ایئر ٹکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام نبیل سنجری کی قیادت میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بطور مہمان خصوصی الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی ذاکر حسین شامل ہوئے اور ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ذاکر حسین نےشرکاء سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ خون عطیہ سماج کو جوڑنے کا کام کرتا ہے اور الفلاح فائونڈیشن کا مشن ہیکہ ملک میں مختلف مذاہب کے لوگوں کے درمیان حائل نفرت کی دیوار کو گرایا جائے۔


انہوں نے مزید کہا کہ الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونٹ گروپ) کا قیام غرباء اور ضرورت مندوں کی مدد کیلئے کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے آعظم گڑھ کے کرکٹ کھلاڑیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے کرکٹروں کو ملکی سطح پر پہنچانے کیلئے کسی تنظیم کا قیام عمل میں لایا جائے ،جو ضلع کے کھلاڑیوں کو آگے لے جانے کیلئے رہنمائی کرے۔


اس موقع پر ذاکر حسین نے کرکٹ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر بابر سنجری کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے الفلاح فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے ایک مریضہ کو شدید سردی کے موسم میں خون دیا تھا۔اس موقع پر ذاکر حسین کے ہمراہ الفلاح فاؤنڈیشن کے نبیل سنجری،انعام سنجری،حذیفہ سنجری،فیض سنجری،ساجد سنجری،ذیشان سنجری،ابو اسامہ اور کمینٹیٹر عامر اسرولی سمیت ایک بڑی تعداد میں تنظیم کے اراکین موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad