تازہ ترین

جمعہ، 20 جنوری، 2023

جونپور:حیدر پور بازار میں چاقو سے حملہ،ایک زخمی،وارانسی ریفر

جونپور:حیدر پور بازار میں چاقو سے حملہ،ایک زخمی،وارانسی ریفر

 جونپور (یو این اے نیوز 19جنوری 2023)  جمعرات کو تیجی بازار تھانہ علاقہ کے حیدر پور بازار میں ڈیزل بھرنے کے بعد کار سوار اور دکاندار کے بیچ پیسہ کا مطالبہ کرنے پر جھگڑا ہوگیا۔  کار سوار نوجوانوں نے بیچ بچاؤ کرنے آئے دکاندار کے چچیرے بھائی کے پیٹ میں  وار کر دیا۔ 


 نجی اسپتال کے ڈاکٹروں نے زخمی نوجوان کو وارانسی ٹراما سینٹر ریفر کردیا   زخمی نوجوان  کے چچا کی تحریر پر تیجی بازار تھانے میں تین نامزد اور ایک نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
معلوم رہے حیدر پور گاؤں کے رہنے والے ویریندر پرتاپ سنگھ نے الزام لگایا کہ کچھ نوجوان ان کے بھتیجے وجے سنگھ کی دکان پر کار میں ڈیزل بھروانے آئے تھے۔  ڈیزل بھرنے کے بعد جب وجے نے پیسے مانگے تو کار سوار نوجوان جھگڑنے لگے۔  


جب تنازعہ بڑھ گیا تو ان سبھی  نے وجے کو مارنا شروع کردیا۔  واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وجے کے چچیرے بھائی کندن سنگھ پہنچے اور بیچ بچاؤکرنے لگے۔  اسی دوران ایک نوجوان نے کندن کے پیٹ میں چاقو گھونپ دیا۔


 اس کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔  لواحقین خون میں لت پت کندن کو اسپتال لے گئے جہاں سے ڈاکٹروں نے زخمی کندن کو بی ایچ یو ریفر کر دیا۔ تھانیدار تیجی بازار سنتوش پاٹھک نے بتایا کہ اس معاملے میں دھیرج سنگھ، منو سنگھ اور ستیم سنگھ اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔  ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کمر کس لی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad