تازہ ترین

اتوار، 19 مارچ، 2023

الاصلاح گرلز اسکول سرائمیر کا سالانہ جلسہ تقسیم نتائج و انعامات :

سرائے میر ( محمد خالد اعظمی) الحمد اللہ مدرستہ الاصلاح کے ذیلی ادارے الاصلاح گرلز اسکول کو شروع ہوئے ابھی صرف ایک سال مکمل ہوا ہے،   اور صرف ایک سال میں بچیوں کے اس اسکول نے علاقے میں اپنی مخصوص شناخت بھی قائم کرلی ہے نیز والدین و سرپرست حضرات کے درمیان مسلم تشخص کے ساتھ بچیوں کی معیاری تعلیم کیلئے بھی  ایک مثال قائم کی ہے۔ پی ٹی ایم میں بچیوں کے سرپرست جس شوق سے تشریف لاتے ہیں اور اپنی بچیوں کی تعلیمی صلاحیت پر جس طرح اطمینان کا اظہار کرتے ہیں اس سے مجلس انتظامیہ کے حوصلے بلند ہوتے ہیں اور مزید بہتر کرنے کا حوصلہ بھی ملتا ہے۔ 
آج ۱۹ مارچ ۲۰۲۳ کو اس اسکول میں بچیوں کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا پہلا جلسہ منعقد ہوا جس میں اسکول کی بچیوں کے ساتھ ان کے والدین اور سرائمیر علاقہ کی معزز اور تعلیم سے دلچسپی رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ رزلٹ کے اعلان کے ساتھ بچیوں کے حوصلہ افزائی کیلئے ہر کلاس میں پوزیشن لانے والی بچیوں اور حاضری و ڈسپلن وغیرہ سے متعلق کچھ چھوٹے موٹے انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔

اس پروگرام میں سرپرستوں کے ساتھ مدرستہ الااصلاح کی مجلس منتظمہ کے ارکان  ناظم ڈاکٹر فخر الاسلام اصلاحی ، نائب ناظم حکیم ارشاد صاحب، پروفیسر محی الدین آزاد اصلاحی، محمد شوکت فاروق خاں ، پروفیسر علاءالدین اصلاحی،ڈاکٹر  نازش احتشام اصلاحی لئیق احمد اصلاحی وغیرہ بھی شریک رہے اور بچیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ اسکول کی ترقی کیلئے اپنی بھر پور صلاحیت اور شراکت کا اظہار کیا ۔ ناظم صاحب نے اپنے خطاب میں والدین پر زور دیا کہ وہ لوگ گھر کے اندر اور باہر بچوں کی مصروفیات پر ضرور دھیان دیں، بچوں کی تربیت جتنا اسکول میں ہوتی ہے اس سے کہیں زیادہ گھر پر ہوتی ہے۔ جلسے سے نائب ناظم حکیم ارشاد صاحب، پروفیسر علاء الدین صاحب، راقم محمد خالد اور پرنسپل محترمہ فوزیہ شاہین صاحبہ نے بھی خطاب کیا۔ 

بچوں کے اسکول میں اس طرح کے پروگرام بچوں کے اندر انکی تعلیم و تربیت کے تعلق سے حوصلہ افزا ئی کے ساتھ انکی آگے کی تعلیم میں بھی رہنمائی کا ذریعہ بنتے ہیں ۔ اللہ سے دعا ہے کہ الاصلاح گرلز اسکول ترقی کی اونچائیوں کو حاصل کرے اور داخلہ لینے والی بچیوں کو ان کی زندگی کا  مقصد حاصل کرنے میں معاون ثابت ہو۔ آمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad