تازہ ترین

اتوار، 21 مئی، 2023

جونپور:سابق ممبر پارلیمنٹ دھننجے سنگھ اور پولیس پر حراساں کرنے کا الزام لگا کر بھاجپا لیڈر نے کھایا زہر ،تھانہ صدر لائن حاضر!

جونپور:سابق ممبر پارلیمنٹ دھننجے سنگھ اور پولیس پر حراساں کرنے کا الزام لگا کر بھاجپا لیڈر نے کھایا زہر ،تھانہ صدر لائن حاضر!

جون پور۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 21مئی 2023)جونپور میں بی جے پی کسان مورچہ کے لیڈر بھوپال سنگھ نے ہفتہ کو زہر کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔  اسپتال میں داخل بی جے پی لیڈر کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔  انہوں نے سابق رکن ممبر پارلیمنٹ اور پولیس پر حراساں کا الزام لگایا ہے۔


یوپی کے جونپور ضلع سے ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔  ایک سابق ممبر پارلیمنٹ اور پولیس پر بی جے پی لیڈر نے کلہا مئو میں حراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے زہر کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی  اسپتال میں داخل بی جے پی لیڈر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔  اسپتال کے باہر پولیس اور بی جے پی لیڈروں کی بھیڑ جمع تھی ۔بخشا تھانہ صدر ترویدی سنگھ کو   اس معاملے میں لائن حاضر کردیا گیا ۔
واضح رہے گورا بادشاہ پور تھانہ حلقہ کے کیراکت تراہے پر  گزشتہ اتوار کو حادثے میں کلہنا مئو کے دو نوجوان کی موت کے بعد گاؤں کے پاس سکرار تھانے کے سرووار پٹی گاؤں رہائشی بھوپال سنگھ بھولے دیہاتیوں کے ساتھ قومی شاہراہ کو بند کردیا تھا
 ۔

 اس معاملے میں پولیس نے بی جے پی لیڈر بھوپال سنگھ سمیت 61 نامزد اور 70 نامعلوم افراد کے خلاف ہائی وے کو روکنے اور پولیس پر پتھراؤ کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔  پولیس مطلوبہ افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مار رہی ہے۔  بخشا پولیس نے بھوپال سنگھ کی گرفتاری کے لیے منگل کی رات چھاپہ مارا۔  ان تمام باتوں کو لے کر بی جے پی لیڈر نے ہفتہ کی صبح تقریباً 11.30 بجے کلہنامئو میں زہریلی چیز کھا لی۔

 حالت خراب ہونے پر لوگوں نے اسے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا۔  بھوپال سنگھ نے الزام لگایا کہ سابق ایم پی دھننجے سنگھ کے کہنے پر بخشا پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے اور گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ہے۔  دوسری طرف معاملے کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ایس پی  شیلیندر سنگھ، سی او صدر سنت پرساد اپادھیائے، بی جے پی ضلع صدر پشپ رج سنگھ اور پارٹی عہدیدار اسپتال پہنچے۔


  ایڈیشنل ایس پی  شیلیندر سنگھ نے بتایا کہ بی جے پی لیڈر بھولے سنگھ نے زہر کھا لیا ہے۔  وہ زیر علاج ہے۔  سابق ایم پی کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس پر بی جے پی لیڈر ملوث ہونے کا الزام لگا رہے ہیں۔  صحیح تحقیقات کے بعد جو بھی قصوروار ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔  فی الحال بخشا تھانہ کے صدر کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔
 
 سابق ایم پی دھننجے سنگھ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کسی پر بے بنیاد الزام لگا سکتا ہے۔  اگر کوئی الزام لگا دے تو اسکا یہ مطلب نہیں کی بار بار وضاحت دینا یہ ممکن نہیں ہے ۔

 ایڈیشنل ایس پی  شیلیندر سنگھ نے بتایا کہ بی جے پی لیڈر بھولے سنگھ کا علاج چل رہا ہے۔  بی جے پی لیڈر کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے گی۔  تحقیقات کے بعد قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔  اس معاملے میں فی الحال بخشا تھانہ صدر کو لائن حاضر کردیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad