مسلمانوں کا ایک محروم طبقہ۔۔۔۔۔۔
ذاکر حسین
بانی : الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ)
چہرے پر چھائ اداسی،سوکھے ہونٹ،رخسار پر پوری نہ ہونے والی خواہشات کا پہرہ،امیروں کو حسرت بھری نگاہ سے دیکھنے والے بچے،بستی میں گندگی کا ڈھیر،سلوٹوں والے کپڑے پہن کر بھوک کو ایک آدھ روٹی اور چٹنی سے مٹانے والے مسلمانوں کی تعلیم و تربیت کیلئے سخت محنت اور جدوجہد کی ضرورت ہے۔
لیکن سوال یہ ہیکہ ان مجبور اور بے بس مسلمانوں کی حالت سدھارنے کیلئے آگے کون آئے؟ ہم نے گزشتہ دو سالوں میں تجزیہ کیا ہیکہ نٹ برادری کیلئے ہمارے پاس کوئ ٹھوس اور سنجیدہ لائحہ عمل نہیں ہے۔ہم نے اس خطرے کو بھی یکسر نظر انداز کر دیا ہے کہ وہ دین سے دور رہتے رہتے کہیں دوسرے مذہب کی آعوش میں پناہ گزیں نہ ہو جائیں۔
یہ حقیقت ہیکہ کچھ اس طرح کی تنظیمیں ہمارے سماج میں سرگرم عمل ہیں،جو اس طرح کے پسماندہ مسلمانوں کو ٹارگیٹ بناتی ہیں۔ضلع آعظم گڑھ میں بے شمار اس طرح کی بستیاں ہیں،جہاں کے مسلمانوں کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔
انہیں اپنے مذہب اپنے نبی کا نام بھی نہیں پتہ۔اگر کل کو یہ لوگ دین سے منحرف ہو گئے تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی؟آیئے ہم سب مل کر اس طبقے کو مین اسٹریم سے جوڑنے کیلئے کوششیں کریں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں