تازہ ترین

بدھ، 21 فروری، 2024

الفلاح فاؤنڈیشن کے رکن حافظ ذیشان نے 35 کیلومیٹر سفر طے کر کیا خون عطیہ

الفلاح فاؤنڈیشن بھدیٹھی گاؤں کے مشعل کیلئے بنی رحمت

 تنظیم کے رکن حافظ ذیشان نے 35 کیلومیٹر سفر طے کر کیا خون عطیہ

ذیشان اور شمیم جیسے نوجوان  سماج کیلئے مشعل راہ:ذاکر حسین

جونپور، 21 فروری (نامہ نگار، امتیاز ندوی) یہ حقیقت ہے کہ جب کسی کو خون کی ضرورت پڑتی ہے تو خود مریض کے اپنے مدد کرنے سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ لیکن آج کے اس مفاد پرستی کے زمانے میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں، جو بلا مفاد مریضوں کیلئے مفت خون عطیہ کرتے ہیں۔

 انہیں میں سے معروف تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن سے جڑے لوگ ہیں، جو لگاتار خون عطیہ کر انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں آج الفلاح فاؤنڈیشن کے حافظ ذیشان اور شمیم احمد نے برنگی گاؤں سے چل کر جونپور میں بھدیٹھی گاؤں کے مشعل نامی بچے کیلئے خون عطیہ کیا۔

 اس کیس میں شمیم احمد کی محنت قابلِ ذکر ہے۔ اس موقع پر تنظیم کے بانی و صدر ذاکر حسین نے بتایا کہ الفلاح فاؤنڈیشن نے اب تک 644 مریضوں کو مفت خون مہیا کراکر ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے ڈونر ذیشان اور شمیم کی تعریف کی اور کہا کہ یہ نوجوان سماج کیلئے مشعل راہ ہیں۔ اس موقع پر اسجد خان نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ مریض کے چچا شہزاد نے الفلاح فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad