تازہ ترین

پیر، 25 مارچ، 2024

جامعہ ملیہ اسلامیہ کو غیر اسلامیہ بنانے کی کوشش!سمرہ عبدالرب

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طالبات نے ہندو بوائے فرینڈ کے ساتھ افطار کے بعد ہولی بھی منائی " اور ثبوت کے طور پر ویڈیو بھی موجود ہے ۔
ذرا اس تصویر کو دیکھئے اور تصور کیجئے آپ کی روح کانپ جائے گا کہ یہ ہمارے ہی معاشرے کے لوگ ہیں اور نام نہاد جامعہ کی طالبات ہیں ؟
اس تصویر میں آپ کو ایک ساتھ کئی منکرات اور دعوائی منکرات دیکھنے کو ملیں گے ۔
انکے ایمان کی حالت یہ کہ رمضان کا بابرکت مہینہ اس میں ایسی مشرکانہ حرکت ، بے حیائی کا عالم یہ کہ کھلے عام غیر محرم کے ساتھ ہولی ، مسلمان ہوتے ہوئے بوائے فرینڈ اور وہ بھی غیر مسلم ؟ 
ایک طرف فلسطین کے حالات ہیں جہاں کی غیور قوم اسلام کے تحفظ کے نام پر تنہاء قربانی پیش کررہی ہے ، جس نے اپنے ایمان کو صف اول میں رکھ کر اپنی جان مال آل و اولاد کو قربان کردیا بھوک پیاس سے تڑپ تڑپ کر دنیاء کو خیر آباد کہدیا ، فاقہ کشی کو سہا ، رمضان میں روزے رکھے خس و خاشاک کو سحر و افطار بنایا ۔
وہیں یہ قوم ہے جس نے اپنی ایمانی علامت کو بھی درگور کردیا وہ بھی اس مقدس مہینہ میں جہاں ایک شرابی ، اور سب سے پست انسان بھی گناہ کرنے سے بہت ہی زیادہ اجتناب کرتا ہے ۔ 
حالات فلسطین کے نہیں ، آپ اپنے ہی ملک کا جائزہ لیجئے ۔ آج یا کل کی ہی بات ہے کہ ایک مسلم فیملی پر شرپسند عناصر نے نعرے بازی کرکے زبردستی رنگ ڈالا اور بدتمیزی کی ، یہ ایک واقعہ نہیں بلکہ مسلمانوں کے ساتھ جبر و اکراہ کے ہر پل ہونے والے سینکڑوں واقعات ہیں جو یا تو تشہیر نہیں پاتے یا پھر ان پر غور نہیں کیا جاتا ۔
آپ بتلائے کہ جب ہم ہی ہولی کھیل کر ، دیوالی میں چراغاں کرکے ، م ن دروں کے گھنٹے بجاکر انکو ہمت اور حوصلہ دینگے تو رام مندر تعمیر نہیں تو کیا ہوگا ؟ زبردستی رنگ نہیں ڈالا جائے گا تو پھر کیا ہوگا ؟زبردستی jsr کا نعرہ نہیں لگوایا جائے گا تو کیا ہوگا ؟

بھول جائے آپ کامیاب ہونا ، جب تک ایسے منافق لوگ کسی قوم میں موجود ہوں تو وہ ہرگز کامیاب نہیں ہوسکتی ۔
جامعہ کے ذمہ داران یا تو مبارک ساعات میں ایسی مشرکانہ حرکتوں سے باز رکھنے کے لئے اقدام کریں ورنہ اسلامیہ کا نام غیر اسلامیہ سے تبدیل کردیں !

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad