تازہ ترین

پیر، 29 اپریل، 2024

قصبہ بھوگاؤں کے حافظ التمش کا دارالعلوم دیوبند میں داخلہ ،اہل خانہ میں خوشی کی لہر

قصبہ بھوگاؤں کے حافظ التمش کا دارالعلوم دیوبند میں داخلہ ،اہل خانہ میں خوشی کی لہر 

مین پوری ۔(یو این اے نیوز 29اپریل 2024)
ایشیا کی سب سے بڑی دینی درسگاہ یعنی دارالعلوم دیوبند میں داخلہ مل جانے کو لوگ ایک بڑی سعادت سمجھتے ہیں اور کیوں نہ سمجھیں کہ دارالعلوم دیوبند ایک ایسا ادارہ ہے جو ایشیا میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں دین کا پرچم لہرا رہا ہے۔

 اگر ہم ہندوستان کی بات کریں تو ہر محاذ پر دارالعلوم دیوبند کام اتا ہے یہاں سے فارغ ہونے والے طلباء کو قاسمی کہا جاتا ہے دیوبند وہ ادارہ ہے جس نے جنگ ازادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا دارالعلوم کے طلبہ اور فارغین نے اس ملک کے لیے اپنے جان کی قربانیاں پیش کی دارالعلوم صرف ایک دینی ادارہ ہی نہیں بلکہ ایک منظم تحریک ہے جو مسلمانوں کو دین کی صحیح راہ دکھاتی ہے ۔


ایسے ادارے میں داخلہ مل جانا لوگ اپنی سعادت سمجھتے ہیں ہمارے قصبہ بھو گاؤں کے ایک طالب علم حافظ محمد التمش ولد محمد مقصود محلہ مردہا بڑا بازار۔   


 جن کا دارالعلوم دیوبند میں سال سوم  میں داخلہ ہو گیا ہے اس خبر سے اہل خانہ خوش تو ہیں ہی دیگر اور لوگ بھی جو دین کی اہمیت کو سمجھتے ہیں دارالعلوم کے مقام کو سمجھتے ہیں وہ سارے کے سارے لوگ خوش ہیں اور موصوف حافظ  التمش کا دارالعلوم دیوبند میں داخلہ ہو جانے کو ایک بڑی سعادت سمجھتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش بھی کر رہے ہیں یہ ناچیز حافظ محمد ذاکر بھی جس نے حافظ محمد التمش کو بنیادی تعلیم دی میں بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں دعا کرتا ہوں اللہ رب العزت سے کہ حافظ التمش کو نیک با عمل عالم دین بنائے۔

 جو ہمارے قصبے کا ہمارے ضلعے کا نام روشن کریں ہماری نیک خواہشات بیٹے حافظ محمد التمش کے لیے ہیں اسی کے ساتھ ساتھ حافظ محمد خالد حافظ محمد عمر حافظ محمد سمیر حافظ محمد فیصل ۔حافظ محمد ثاقب و دیگر ائمہ کرام نے بیٹے التمش کو اپنی نیک خواہشات پیش کی ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad