چھوٹے بچوں کی مسجد وزٹ
محمد رضی الاسلام ندوی
خواہش کی گئی کہ مرکز جماعت اسلامی ہند کی مسجد اشاعت اسلام میں کچھ چھوٹے بچے آئے ہوئے ہیں - انہیں کچھ دین کی باتیں بتادوں اور ان کے سامنے مسجد کا تعارف کروادوں - میں نے آمادگی ظاہر کردی -
مسجد پہنچا تو دیکھا کہ تقریباً پچیس تیس بچے اور بچیاں موجودہ ہیں - ان کے ساتھ تین چار خواتین بھی ہیں - ان بچوں کی عمریں پانچ سے دس برس کے درمیان رہی ہوں گی - معلوم ہوا کہ یہ بچے مختلف اسکولوں سے تعلق رکھتے ہیں - ایک NGO کے ذریعے ہر ہفتہ چھٹی کے دن ان کی دینی تعلیم و تربیت کا انتظام کیا جاتا ہے - بچے جمع ہوتے ہیں تو انہیں دین کی بنیادی باتیں بتائی جاتی ہیں اور کچھ عملی مشق بھی کروائی جاتی ہے - اس کے تحت آج ان کی مسجد وزٹ کروائی گئی ہے -
میں نے بچوں کے سامنے مسجد کا مقام اور اہمیت ، نماز باجماعت کی فضیلت ، مسجد میں حاضری ، وضو کا طریقہ ، پنج وقتہ نمازوں کے احکام ، جمعہ کی فضیلت ، خطبہ جمعہ اور دیگر باتیں بتائیں - درمیان میں سوالات بھی کرتا رہا - یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ چھوٹے چھوٹے بچوں اور بچیوں نے میرے سوالات کے بالکل درست جوابات دیے - اس سے اندازہ ہوا کہ معلّمات نے بچوں کی تعلیم و تربیت میں خوب محنت کی ہے -
یہ بہت اچھا پروگرام لگا - اس طرح کے پروگرام ہر بستی میں کرنے کی ضرورت ہے - بچپن کا علم پتھر کی لکیر ہوتا ہے - اس کے اثرات زندگی بھر باقی رہتے ہیں -
بچوں کی یہ مسجد وزٹ کروانے والوں کو بہت بہت مبارک باد -
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں