تازہ ترین

بدھ، 1 مئی، 2024

مدرسہ جامعہ رشدیہ بڑی خانقاہ آگرہ روڈ مین پوری میں حاجیوں کی تربیت اور ٹیکہ کاری مکمل ہوئی۔

مدرسہ جامعہ رشدیہ بڑی خانقاہ آگرہ روڈ مین پوری میں حاجیوں کی تربیت اور ٹیکہ کاری مکمل ہوئی۔

 مدرسہ جامعہ رشدیہ بڑی خانقاہ آگرہ روڈ مین پوری میں حاجیوں کی تربیت اور ٹیکہ کاری مکمل ہوئی۔

رپورٹ ۔حافظ محمد ذاکر ۔ضلع اقلیتی بہبود آفیسر کی  نگرانی میں جامعہ رشدیہ میں سال 2024 میں حج پر جانے والے تمام لوگوں کے لیے ویکسینیشن مکمل کی گئی۔
  کمیٹی کے ارکان جناب حاجی اسرار الٰہی اور خورشید و دیگر ارکان نے تمام عازمین حج کی تمام رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد عازمین حج کودوائی کے قطرے پلائے گئے۔۔ 

حاجی اسرار الٰہی نے تمام حاجیوں کو ٹریننگ دی اور حج کے دوران کام آنے والی ہر ایک چیز سے آگاہ کیا۔
  خانقاہے رشیدیہ کے سجادہ نشین حاجی عبدالرحمن خان چشتی عرف ببلو میاں نے تمام حاجیوں کو مبارکباد پیش کی اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی دعا میں وطن عزیز کے لیے امن و امان و ترقی کی دعا کی گئی۔


 حج 2024 پر جانے والے عازمین کی ویکسی نیشن  کمیٹی کے ممبران کی زیر نگرانی مکمل کی گئی۔  اس موقع پر حج پر جانے والے 19 حاجیوں کو ویکسینیشن اور تربیت دے کر مبارکباد دی گئی۔  اس موقع پر چیف ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر مین پوری اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر مین پوری اور ٹیم کے تمام ممبران موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad