تازہ ترین

جمعرات، 16 نومبر، 2017

معروف اسلامی تحقیقی ادارہ الانجمن انٹرنیشنل کا پہلا سالانہ جلسہ حضرت مفتی ریاض احمد قاسمی کے بیان ودعا پہ اختتام پذیر!

معروف اسلامی تحقیقی ادارہ الانجمن انٹرنیشنل کا پہلا سالانہ جلسہ حضرت مفتی ریاض احمد قاسمی کے بیان ودعا پہ اختتام پذیر!


کشمیر(یواین اےنیوز16نومبر2017)وادی کشمیر کے علاقہ ڈورو شاہ آباد کی جامع مسجد عثمانیہ، ضلع اننت ناگ میں الانجمن انٹرنیشنل کا پہلا سالانہ جلسہ ۱۵ نومبر ۲۰۱۷ کو نمازِ ظہر سے نمازِ عشاء تک بڑے جوش و خروش سے رہا.ابتداء میں بانی و صدر الانجمن انٹرنیشنل جناب عاقب انجم عافی صاحب دامت برکاتہم کا بیان ہوا، اور انہوں نے اس بات پہ زور دیا کہ ہمارے اعمال ہماری باتوں کے مطابق ہوں.خصوصی خطباء میں حافظ ارشاد عثمانی دامت برکاتہم، حضرت مفتی الطاف حسین قاسمی دامت برکاتہم، مولانا یوسف اسعد بستوی دامت برکاتہم اور حضرت مفتی ریاض احمد قاسمی مہتمم دار العلوم عثمانیہ شامل تھے.عصر کے بعد حافظ ارشاد عثمانی صاحب نے اصلاحی بیان فرمایا، اور بعد میں مغرب تک مفتی الطاف حسین قاسمی صاحب کا خطاب ہوا.حضرت نے اس بات پر زور دیا کہ جب ہمارے بچے وہ کام کرتے ہیں جو ہم بڑوں کو کرنا چاہیے، تو ان کو شاباشی دینی چاہیے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے.. اس ضمن میں حضرت مفتی صاحب نے الانجمن کی جملہ جمیع خدمات کے تحت بانی الانجمن انٹرنیشنل جناب عاقب انجم عافی صاحب دامت برکاتہم کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے نوجوانوں کو ان کے نقشِ قدم پہ چلنا چاہیے.مولانا یوسف اسعد بستوی صاحب آمدِ انقلاب اور ذہن میں بدلاؤ کے تعلق سے پرزور خطاب فرمایا، یہ بات زور دے کر فرمائی کہ تعلیمی میدان میں آگے آکر کے ہمیں باطل کو دکھانا ہے کہ ہم میں ہمت و غیرت موجود ہے، اسی سلسلے کے تحت الانجمن انٹرنیشنل کا قیام عمل میں آیا ہے.. مولانا نے اپنے خطاب میں یہ بھی فرمایا کہ ہم دنیا بھر کے بھائی بہنوں کو یہ مسیج دینا چاہتے ہیں، آپ ہمارے پاس آئیے ہم آپ کو پڑھاتے ہیں.حضرت مفتی ریاض احمد قاسمی صاحب دامت برکاتہم نے دس پندرہ منٹ کشمیری میں بیان فرمایا اور اس بات پر زور دیا کہ، ہم انقلاب تب برپا کرسکتے ہیں جب کام سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق خود سے شروع کریں، اور یہی الانجمن انٹرنیشنل کا پیغام ہے!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad