تازہ ترین

ہفتہ، 11 نومبر، 2017

قافلہ کے ساتھ بغیر اجازت کسی امید وار کو چلنے کی اجازت نہیں : انتخابی افسر


قافلہ کے ساتھ بغیر اجازت کسی امید وار کو چلنے کی اجازت نہیں : انتخابی افسر
مین پوری،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوز11نومبر2017)بلدیاتی ا نتخاب 2017 کیلئے ریاستی الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کو پر ا من، غیر جانبدار ،اور آزادانہ طور پر کرائے جانے کیلئے مثالی ضابطہ اخلاق نافذ کیاہے ،ساتھ ہی ا نتخابی اخراجات کی حد مقرر کرتے ہوئے انتخابی تشہیر کے لئے استعمال میں لائی جانے وا لا مواد، گاڑی ،وغیرہ کی ضلع انتخابی انتظامیہ نے مارکیٹ کی قیمتوں کے مطابق حد مقرر کی ہے، امیدوار صرف مقرر کردہ شرحوں کے مطابق ہی خرچ کرنا پڑے گا، اور اس خرچہ کا وقتاً فوقتاً قائم کمیٹی سے معائنہ کرانا ہوگا ،اجازت کے بغیر کوئی امیدوار ریلی نہیں کریگا ،کسی بھی صورت میں، کوئی بھی امیدوار سرکاری یا عوامی جگہوں پر، عمارتوں پر،ہارڈنگ، بینر، پوسٹر نہیں لگا ئیگا عوامی مقامات پر انتخابی تشہیر کے لئے امیدوار کو اجازت لینی ہوگی.ضلع انتخابی آفیسر پردیپ کمار نے کہا کہ کسی بھی صورت میں پہلے سے اجازت کے بغیر کسی بھی امیدوار کو قافلہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی ، انتخابی ضابطہ اخلا ق کے عمل کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے گا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad